نوادہ: بہار کے نوادہ کے رہنے والے 27 سالہ منیش کمار کی کارگل میں آپریشن رکشک کے دوران اچانک موت ہو گئی۔ سنیچر کی صبح ان کی لاش پٹنہ سے نوادہ پولیس لائن اور پھر اس کے گاؤں پانڈے گنگوت لائی گئی۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے اور ان کا آخری دیدار کرتے نظر آئے۔ منیش کمار کی آخری رسومات دوپہر ایک بجے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئیں۔
'فوج نے شہید کا درجہ دیا'
نوادہ کے ڈی ایم روی پرکاش نے کہا کہ "14 مئی کی صبح ڈیوٹی کے دوران اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ گر گئے، جس کے بعد علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ 15 مئی کو فوج نے منیش کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ فوج نے منیش کو شہید کا درجہ دیا ہے۔"
سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا
آج ان کے آخری سفر میں لوگ ترنگا لہرا رہے تھے اور پورا علاقہ 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے سے گونج رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے کئی کلومیٹر پیدل چل کر ان کے آخری سفر میں شرکت کی۔
اس سے پہلے جمعہ کو منیش کمار کی میت کو پٹنہ لایا گیا جہاں ڈپٹی سی ایم وجے سنہا، نوادہ کے ایم پی وویک ٹھاکر، گووند پور-نوادہ کے ایم ایل اے محمد کامران سمیت کئی لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
हमारे संसदीय क्षेत्र नवादा निवासी भारतीय सेना के वीर जवान मनीष कुमार ड्यूटी के दौरान राष्ट्र सेवा में शहीद हो गए। आज पटना एयरपोर्ट पर उनके पार्थिव शरीर पर पुष्पांजलि अर्पित कर भावभीनी श्रद्धांजली दी।
— Vivek Thakur (@_vivekthakur) May 16, 2025
देश के लिए अपने प्राण न्योछावर करने वाले वीर सपूत को शत शत नमन है। उनका अदम्य… pic.twitter.com/UCK4soYvhQ
منیش کی چھ مارچ کو ہوئی تھی شادی
منیش کمار کارگل میں آپریشن رکشک میں نرسنگ اسٹاف کے طور پر تعینات تھے۔ منیش کی شادی اسی سال چھ مارچ کو بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی جس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے ڈیوٹی جوائن کر لی تھی۔ 15 مئی کو منیش کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ سمیت پورے علاقے میں سوگ چھا گیا۔ منیش کی بیوی خوشبو اس واقعہ سے صدمے میں ہیں۔
'میں بھی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی ہوں'
منیش کمار کی بیوہ خوشبو نے کہا کہ "میں اپنے شوہر کی شہادت رائیگاں نہیں جانے دوں گی۔ میں بھی فوج میں شامل ہونا چاہتی ہوں۔ میں نے منیش سے آخری بار (منگل) 13 مئی کو بات کی تھی۔ منیش نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد واپس آئیں گے۔"
منیش کے دو اور بھائی فوج میں
آپ کو بتاتے چلیں کہ منیش چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ ان کے دو بھائی بھی ہندوستانی فوج میں ہیں۔ ایک اتراکھنڈ اور دوسرا گیا ضلع میں تعینات ہے۔ باپ اشوک رام کو سب سے پہلے اپنے بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملی۔
اشوک رام نے کہا کہ "ابتدائی طور پر ہمیں اطلاع ملی تھی کہ منیش ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا اور جب اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تو علاج کے دوران ہی اس کی موت ہو گئی۔"
آخری رسومات میں نوادہ کے ایم ایل اے ویبھا دیوی، ایم ایل سی اشوک یادو اور کئی دیگر معززین سمیت گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: سرحد پر جان دینے والے محمد امتیاز ترنگے میں لپٹے ہوئے گھر لوٹے، بہار میں غم کی لہر