ETV Bharat / state

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس، کرناٹک میں وجئے شاہ پر ہوگا مقدمہ درج - FIR AGAINST VIJAY SHAH IN KARNATAKA

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف کرناٹک میں ایف آئی آر درج ہوگی۔

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس، کرناٹک میں وجئے شاہ پر ہوگا مقدمہ درج
کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس، کرناٹک میں وجئے شاہ پر ہوگا مقدمہ درج (ANI / VIJAY SHAH X Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2025 at 8:26 PM IST

3 Min Read

بنگلورو: بھارتی فوج کی سینئر افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف کرناٹک میں بھی ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کرناٹک پولیس وجے شاہ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرے گی۔

جمعرات کو بنگلور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پرمیشورا نے کہاکہ ’کرنل صوفیہ قریشی ہمارے بیلگاوی ضلع کی بہو ہیں، اس لیے میں نے بیلگاوی کے ایس پی کو شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور مزید قانونی کارروائی کے بارے میں مرکزی حکومت کو مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر وجے شاہ کے بیان سے نہ صرف صوفیہ قریشی بلکہ پورے ملک کی توہین ہوئی ہے۔ کسی کو بھی ایسا گھٹیا بیان نہیں دینا چاہیے۔ آپریشن سندور کے بعد منظر عام پر آنے والی کرنل صوفیہ قریشی کی شادی بیلگام ضلع کے رہنے والے کرنل تاج الدین سے ہوئی ہے۔

اندور کے مہو میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے تحت بھارتی فوجی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے "ان (دہشت گردوں) کی ایک بہن کو بھارتی فضائیہ کے طیارے میں دہشت گردوں کو ذلیل کرنے اور سبق سکھانے کے لیے بھیجا تھا۔"

وجے شاہ کے اس بیان سے پورے ملک میں غم و غصہ دیکھا گیا اور اپوزیشن جماعتوں نے انہیں مدھیہ پردیش کی کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے شاہ کے ریمارکس کو فرقہ وارانہ، تضحیک آمیز اور شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بیان دینے والے وجے شاہ نے مانگی معافی، وجے شاہ کی نیم پلیٹ سیاہ کر دی گئی - VIJAY SHAH STATEMENT ON SOFIA

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بھی شاہ کے ریمارکس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسے ’’گٹر لینگوئج‘‘ قرار دیا اور مدھیہ پردیش پولیس کو شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد اندور کے مان پور تھانے میں وجے شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس دوران وجے شاہ نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس بیان سے شرمندہ اور رنجیدہ ہوں جس سے ہر برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں، ہمارے ملک کی بہن صوفیہ قریشی جی نے ذات پات اور سماج سے اوپر اٹھ کر اپنا قومی فریضہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.