ETV Bharat / state

کولکاتا: عید الاضحی کی نماز ریڈ روڈ پر ہی ادا کی جائے گی، وزیراعلی ممتا بنرجی کی مداخلت کے بعد مسئلہ حل - EID PRAYERS ON RED ROAD KOLKATA

وزیر اعلیٰ کی مداخلت کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ ریڈ روڈ پر نماز عید طے شدہ وقت پر ادا کی جائے گی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 3, 2025 at 3:44 PM IST

2 Min Read

کولکاتا: کلکتہ خلافت کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز طے شدہ شیڈول کے مطابق دن صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کولکاتا کی تاریخی ریڈ روڈ پر سو سال سے زائد عرصے سے عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز ادا کی جاتی رہی ہے۔ کلکتہ خلافت کمیٹی اس کا مجموعی طور پر انتظام کرتی ہے۔

کلکتہ خلافت کمیٹی  کی پریس ریلیز
کلکتہ خلافت کمیٹی کی پریس ریلیز (ETV Bharat)

واضح رہے کہ اس سال عید الاضحی کی نماز کی اجازت کے حوالے سے اچانک پیچیدگی پیدا ہوگئی۔ فورٹ ولیم نے ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ فوجی ضرورت کی وجہ سے اس علاقے میں سات اور آٹھ جون کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے معاملے میں مداخلت کی۔ انہوں نے خود پہل کر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ تازہ اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی پہل سے مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کیا گیا اجازت نامہ
فوج کی طرف سے جاری کیا گیا اجازت نامہ (ETV Bharat)

ریاستی وزیر اور خلافت کمیٹی کے صدر جاوید احمد خان نے کہا، "ایک تکنیکی مسئلہ تھا، ہم نے فوجی حکام اور ریاستی انتظامیہ سے بات کی، ریاست کی عزت مآب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود مداخلت کی۔"

تمام مسائل حل ہو چکے ہیں۔ عید الضحیٰ کی نماز کا اجتماع ریڈ روڈ پر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نماز عید پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی اور قربانی کی شرعی اہمیت اور فضائل و مسائل

عید قربان، جانوروں کے اقسام اور عمر کے شرعی احکامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.