اندور (مدھیہ پردیش): ریاست مدھیہ پردیش کی صنعتی شہر اندور کی تنظیم سلسلہ نے "جشن آزادی" عنوان سے یوم آزادی کا جلسہ منعقد کیا جس میں شہر کی سیاسی سماجی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔
ملک میں یوم آزادی کا جشن شان و شوکت سے منانے کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں وہیں کئی مقامات پر تو باضابطہ تقریبات کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ اِسی کڑی میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سماجی تنظیم سلسلہ نے "جشن ازادی" عنوان سے جلسہ منعقد کیا جس میں مشہور ڈاکٹر منیش پوروال کو میڈیکل فیلڈ میں نمایاں کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سینیئر جرنلسٹ اور سوشلِست سبھاش کھنڈیلوال نے کہا کہ اگر ملک کو مضبوط رکھنا ہے تو ہمارے رہنما اور ڈاکٹر کو خاص خیال رکھنا پڑے گا کیونکہ ایک جمہوریت کا علمدار (رہنما) ہے تو دوسرا اس کو صحت بخشنے والا ہے۔
اس موقع پر شاعر نثار اندوری نے چند اشعار پیش کئے۔۔۔
رنگ برنگے پھولوں سے، گلدان سجا کر رکھا ہے
ایک ایک گھر میں گیتا، اور قران سجا کر رکھا ہے
کس میں اتنی ہمت ہے، جو ہم سے آنکھ ملا کر بات کرے
ہم نے اپنے خون سے، ہندوستان سجا کے رکھا ہے۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گولو شکلا نے یوم جمہوریہ کی خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کانگرس کے کارپوریٹر حاجی انصاف انصاری نے بتایا کہ ہم ہر سال یوم جمہوریہ کا جشن بڑے ذوق و شوق کے ساتھ مناتے ہیں۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔
وہیں سلسلہ تنظیم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال قومی یکجہتی کی اور یوم آزادی جیسی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ ہماری آزادی اور جمہوری نظام قیامت تک قائم رہے کیونکہ اس مہینے ہر ہندوستانی کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ عروج پر ہوتا ہے جہاں ملک میں سرکاری املاک کو سجایا اور سنوارا جا رہا ہے۔
اگست کے مہینے میں ہر ہندوستانی کا دل حب الوطنی کے جذبے سے لبریز رہتا ہے وہ اس مہینے میں نہ صرف تحریک آزادی کے مجاہدوں کو بڑی شدت سے یاد کرتا ہے بلکہ اس کے جمہوری نظام کی خوشیاں بھی بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ مناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: