حیدرآباد: دل دہلا دینے والے واقعہ میں، تلنگانہ میں حیدرآباد کے جیڈی میٹلا علاقے میں، ایک نابالغ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنی ماں کا قتل کردیا۔ لڑکی کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ کی چند روز قبل انسٹاگرام پر لڑکے سے ملاقات ہوئی اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ کچھ روز قبل لڑکی، لڑکے کے ساتھ رہنے کے لیے گھر سے بھاگ گئی تھی۔ ماں نے جیڈی میٹلا پولس اسٹیشن میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرلیا اور اسے اس کی ماں کے حوالے کردیا۔
اس کے بعد سے، ماں بیٹی میں تکرار اور جھگڑا ہونے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کی رات، اپنے بوائے فرینڈ اور چھوٹے بھائی کی مدد سے، لڑکی نے اپنی ماں کا گلا گھونٹ دیا اور اس کے سر پر ڈنڈے سے وار کئے۔ واقعہ کے بعد بوائے فرینڈ اور اس کا چھوٹا بھائی موقع سے فرار ہو گئے۔
مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لڑکی کو فی الحال پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کے ہاتھوں کا ماں کا قتل - Mother killed by son in UP - MOTHER KILLED BY SON IN UP
بالا نگر ڈی سی پی سریش کمار نے بتایا کہ "19 جون کو لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگ گئی۔ ہمیں اس کی ماں کی طرف سے گمشدگی کی شکایت موصول ہوئی اور 20 جون کو لڑکی کو بازیاب کیا گیا۔ اسے اس کی ماں کے پاس واپس بھیج دیا گیا۔ تاہم اس کے بعد سے دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ پیر کی رات اس نے اپنے بوائے فرینڈ اور چھوٹے بھائی کی مدد سے اپنی ماں کا گلا گھونٹ دیا۔"