ETV Bharat / state

حیدرآباد : پشپا 2 پریمیئر شو بھگدڑ میں زخمی لڑکا پانچ ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج

سری تیج کو کیمس ہسپتال کے نیورو ریہیبلیٹیشن سنٹر منتقل کیا گیا ہے کیونکہ اب بھی لڑکے کی دماغی فعالیت بحال نہیں ہوئی ہے۔

حیدرآباد : پشپا 2 پریمیئر شو بھگدڑ میں زخمی لڑکا پانچ ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج
حیدرآباد : پشپا 2 پریمیئر شو بھگدڑ میں زخمی لڑکا پانچ ماہ بعد ہسپتال سے ڈسچارج (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 30, 2025 at 7:31 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: سری تیج جو گزشتہ سال 4 دسمبر کو اسٹار اللو ارجن کی معروف فلم پشپا -2 کے پریمیئر شو کے دوران حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر کے قریب بھگدڑ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، تقریباً پانچ ماہ کے علاج کے بعد کیمس (KIMS) اسپتال سے ڈسچارج ہوگیا ہے۔ اسے مزید دیکھ بھال کے لیے ہسپتال سے منسلک نیورو بحالی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھگدڑ میں سری تیج کی ماں ریوتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں۔ موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے لڑکے کو فوری طور پر سی پی آر دیا اور اسے KIMS ہسپتال منتقل کرنے سے قبل قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ سری تیج کی وائٹلز مستحکم ہیں اور اب وہ فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے مائع کھانا کھاسکتا ہے۔ تاہم اس کے دماغ کی فعالیت میں اب تک کوئی واضح بہتری نہیں آئی ہے۔ اس کے لیے طبی ٹیم نے اسے گھر بھیجنے سے پہلے بحالی مرکز میں مزید چند دن علاج کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی، فلم کی شوٹنگ سے قبل اللو ارجن ایٹلی تروکرم کے پروجیکٹ پر کام کریں گے - PUSHPA 3 THE RAMPAGE

سری تیج کے والد بھاسکر نے کہا کہ "سری تیج اپنی آنکھیں کھول سکتا ہے، لیکن کسی کو نہیں پہچانتا۔ ہمیں پشپا-2 کی انتظامیہ، سی ایم ریونت ریڈی اور حکومت کی طرف سے کافی تعاون ملا ہے۔ ہمیں دوسرے دن سے ہی مدد ملی ہے جب وہ اسپتال میں داخل ہوا تھا، ابھی تک ڈاکٹروں اور کیمس انتظامیہ نے ہم سے رقم نہیں لی ہے۔ سری تیج کی بہن اکثر اس سے ملاقات کےلئے ہسپتال آتی ہے اور بات کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن سری تیج کوئی جواب نہیں دیتا"۔