ETV Bharat / state

پی ایس سی کے امتحانی مرکز میں عقاب نے ہال ٹکٹ چھین لیا، طالب علم کے ہاتھ پیر پھول گئے - PSC EXAM

عقاب ہال ٹکٹ کو مضبوطی سے اپنی چونچ میں پکڑے مرکز کے ہال کے اوپر والی کھڑکی پر بیٹھ گیا۔

امتحانی مرکز میں عقاب نے ہال ٹکٹ چھین لیا
امتحانی مرکز میں عقاب نے ہال ٹکٹ چھین لیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 11, 2025 at 7:49 PM IST

3 Min Read

کاسرگوڈ (کیرالہ): کیرالہ کے کاسرگوڈ میں گورنمنٹ یوپی اسکول میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ کیرالہ پبلک سروس کمیشن کے محکمانہ امتحان دینے کی تیاری کرنے والے امیدوار کا ہال ٹکٹ ایک غیر متوقع مہمان ایک ہاک یعنی باز نے چھین لیا۔

یہ واقعہ، جو صبح 7:30 بجے امتحان شروع ہونے سے چند منٹ قبل پیش آیا، اس نے 300 سے زیادہ امیدواروں حیرت زدہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، امیدوار امتحانی ہال کے باہر نصاب کا آخری لمحات میں جائزہ لے رہا تھا کہ اوپر سے ایک باز نے جھپٹا مارا اور ہال کا ٹکٹ چھین لیا۔

پی ایس سی کے امتحانی مرکز میں عقاب نے ہال ٹکٹ چھین لیا، طالب علم کے ہاتھ پیر پھول گئے (Video Source: ETV Bharat)

موقع پر موجود سبھی طالب علم باز کی حرکت سے حیران رہ گئے۔ باز ہال ٹکٹ کو مضبوطی سے اپنی چونچ میں پکڑے مرکز کے ہال کے اوپر والی کھڑکی پر بیٹھ گیا۔ اس کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی، امیدواروں اور عملے کی طرف سے چیخنے چلانے کے باوجود عقاب بے پروا بیٹھا رہا، اتنا ہی نہیں ایسا لگتا ہے وقاب اس افرا تفری سے لطف اندوز ہو رہا تھا، کبھی وہ ادھر ادھر جھپکتا کبھی جھومنے لگتا۔

فائنل کی گھنٹی بجنے سے قبل اور تناؤ بڑھنے پر کچھ تماشائیوں نے ٹکٹ واپس لینے کے لیے پتھر پھینکنے کا مشورہ دیا لیکن امیدوار ہچکچاتے رہے۔ امیدوار نے مبینہ طور پر کہا کہ اگر عقاب اڑ جائے تو تمام امیدیں ختم ہو جائیں گی، اور اس کے بجائے انتظار کرنے کا انتخاب کیا۔

ایک ڈرامائی موڑ میں، جیسے ہی آخری گھنٹی بجی اور امیدوار امتحانی ہال میں داخل ہونے لگے، عقاب ہال ٹکٹ گرا کر اڑ گیا - جیسے اس نے فیصلہ کر لیا ہو کہ یہ امتحان اس کے لیے نہیں ہے۔

راحت کی سانس لیتے ہوئے اور شکریہ کی دعا کرتے ہوئے، امیدوار نے اپنی اپنا ہال ٹکٹ حاصل کیا اور نااہلی سے بچتے ہوئے امتحانی ہال میں داخل ہوا۔اگر عقاب وقت پر ہال ٹکٹ زمین پر نہ گراتا تو طالب علم امتان میں شرکت کرنے سے محروم رہ جاتا۔

مزید بحث سے بچنے کے لیے امیدوار نے واقعے کی خبر سن کر اسکول پہنچنے والے میڈیا والوں سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ ۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عقاب کس طرح سے ہال ٹکٹ لیکر بیٹھا ہوا ہے۔ امتحان سے پہلے یہ دلچسپ ڈرامہ لوگوں کو بہت پسند آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.