نئی دہلی: اگر ہم ملک میں کورونا کے کیسز کے حوالے سے مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 30 مئی تک ملک بھر میں 2710 معاملے درج کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 511 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اگر ہم دہلی میں انفیکشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 56 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے کل 294 ایکٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 214 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ لیکن راجدھانی دہلی سے ایک چونکا دینے والی خبر آرہی ہے۔ جانکاری کے مطابق کورونا سے 60 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے کووڈ ڈیش بورڈ پر دیے گئے ریاست کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دہلی میں کورونا کے 294 ایکٹو کیسز ہیں اور ایک موت ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 77 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے میں کورونا عام فلو اور انفلوئنزا کی طرح ہے۔
الرٹ رہیں، ڈرنے کی ضرورت نہیں
دہلی میں جس طرح سے کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، وہ خوفناک ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ کورونا کے معاملات حکومت کے علم میں ہیں۔ اسپتالوں میں مکمل انتظامات ہیں۔ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔ صورت حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو یہ بھی بتایا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 19 کورونا مریض داخل ہیں، باقی تمام مریض گھروں کورینٹائن ہیں اور گھروں میں رہ کر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ کسی کو کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ کرونا سے ڈرنے کے بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
کمزور مدافعتی نظام والوں کے لیے خطرہ
ڈاکٹر گلیریا کے مطابق کورونا کی نئی قسم JN.1 زیادہ تر کیسز میں ہلکی بیماری کا باعث بنتا ہے، لیکن یہ کچھ لوگوں، بوڑھوں، ذیابیطس یا دل کی بیماری میں مبتلا افراد اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو کووڈ انفیکشن سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے اور کووڈ انفیکشن پر قابو پانے کے لیے کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے۔ بھارت میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے، لیکن نئی قسم کی نگرانی ضروری ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ یہ کورونا کتنا پھیلے گا اور کسی بھی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے پہلے سے تیاری کرنا ضروری ہے۔
تمام اسپتال تیار
وہیں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کے تمام اسپتال کورونا سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 104 ہو گئی تھی۔ تقریباً دو ہفتے قبل دہلی حکومت نے کورونا کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں: دہلی میں کورونا وبا، لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں جائزہ اجلاس، صورتحال سے نمٹنے کےلئے منصوبی بندی
کورونا کی نئی لہر کے بعد چندی گڑھ میں پہلی موت، متوفی کا تعلق اتر پردیش سے
کشمیر میں کورونا وائرس کی واپسی، دو کیسز مثبت پائے گئے
کورونا کا نیا ویرینٹ JN.1 کتنا خطرناک ہے، علامات کیا ہیں؟ جانئے ماہرین کیا کہتے ہیں