ETV Bharat / state

ناجائز تعلقات کے لیے خاتون نے اپنے تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے گرفتار کر لیا - EXTRAMARITAL AFFAIR

یہ خبر اس بات کی زندہ مثال ہے کہ شادی کے بعد ناجائز تعلق کس طرح ایک خوش حال خاندان کو تباہ کر سکتا ہے۔

ناجائز تعلقات کیلئے خاتون نے اپنے 3 معصوم بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
ناجائز تعلقات کیلئے خاتون نے اپنے 3 معصوم بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ((ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 3, 2025 at 10:29 AM IST

2 Min Read

سنگاریڈی: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک خاتون نے شادی کے بعد ناجائز تعلقات کی وجہ سے اپنے تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ ایک ہفتہ قبل تین بچوں کے قتل کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ بچوں کے قتل کی وجہ خاتون کے ناجائز تعلقات تھے۔

ملزمہ ماں نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے تین بچوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ خاتون اور اس کے عاشق کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے ایس پی پریتوش پنکج نے سنگاریڈی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو یہ جانکاری دی۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، خاتون کا شوہر اس سے 20 سال بڑا تھا۔ جوڑے کے تین بچے تھے۔ خاتون کا شوہر ٹینکر ڈرائیور تھا اور وہ خود ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھی۔ اس کی دوستی دسویں جماعت کے ایک طالب علم سے ہو گئی۔ بعد ازاں اس لڑکے سے شادی کرنے کے لیے اس نے اپنے تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: محبت میں لے لی جان، خود کو بھی کردیا قربان، بھائی کی سالی کو گولی مار دی پھر کرلی خودکشی

اس نے قانون سے بچنے کے لیے پولیس کو جھوٹا بیان دیا۔ اس نے بتایا کہ گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بچوں سمیت خودکشی کرنے کے لیے دہی چاول میں زہر ملایا، بچے مر گئے لیکن وہ بچ گئی۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچے کے جسم میں کوئی زہر نہیں پایا گیا۔ بعد میں جب پولیس نے ملزم ماں سے پوچھ گچھ کی تو اس نے ساری حقیقت بتا دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.