ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج، 8 افراد ہلاک - MADHYA PRADESH TOXIC GAS INCIDENT

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں ایک سانحہ پیش آیا جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے اخراج کے بعد 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

مدھیہ پردیش میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج، 8 افراد ہلاک
مدھیہ پردیش میں کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج، 8 افراد ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 4, 2025 at 9:46 AM IST

2 Min Read

کھنڈوا : مدھیہ پردیش میں ایک کنویں میں زہریلی گیس کے اخراج سے 8 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ کھنڈوا ضلع کے چائی گاؤں مکھن علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا کہ ایک مذہبی تقریب کےلئے کی جارہی صفائی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد کنویں میں صفائی کے لیے گئے تاہم جب انہوں نے یہ شکایت کی کہ کسی زہریلی گیس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے تو دیگر افراد ان کی مدد کےلئے کنویں میں گئے۔ اس دوران 8 افراد کی موت ہوگئی۔ گنگور ماتا وسرجن تقریب کےلئے کی جارہی صاف صفائی کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں دم گھٹنے اور زہریلی گیس سے بچنے کے کارگر طریقے - HOW TO PREVENT SUFFOCATION

کنویں میں زہریلی گیس کی موجودگی کے باعث امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ڈی ای آر ایف کے اہلکار آکسیجن ماسک پہن کر کنویں میں اترے اور ایک ایک کر کے لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہر سال پٹیل برادری کی جانب سے کنویں میں گنگور ماتا کی مورتی کا وسرجن کیا جاتا ہے۔ اس تقریب کےلئے کنویں کی صفائی جاتی ہے۔ ایس پی منوج کمار رائے نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کنویں میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی لیکن وہ زہریلی گیس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.