ETV Bharat / state

حیدرآباد: سائبر مجرمین نے ساگرمالا پروجیکٹ کا جعلی جاب پورٹل بنادیا، بیروزگار نوجوان نشانہ پر - FAKE JOB PORTAL

ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی کی فرضی ویب سائٹس کے ذریع سائبر کرائم مجرمین بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: سائبر مجرمین نے ساگرمالا پروجیکٹ کا جعلی جاب پورٹل بنالیا، بیروزگار نوجوان نشانہ پر
حیدرآباد: سائبر مجرمین نے ساگرمالا پروجیکٹ کا جعلی جاب پورٹل بنالیا، بیروزگار نوجوان نشانہ پر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 2, 2025 at 2:22 PM IST

3 Min Read

حیدرآباد: سائبر کرائم مجرمین کی سرگرمیاں اب تیز ہوگئی ہیں، تازہ طور پر ساگرمالا پروجیکٹ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت کا ایک ادارہ جس کا مقصد پورے بھارت میں بندرگاہوں کو ترقی دینا ہے جس کا نام ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ہے۔ اس ادارہ میں روزگار کا جھانسہ دیکر بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ سائبر کرام مجرمین کی جانب سے جعلی جاب پورٹل کے ذریعہ انجینئرز اور گریجویٹز کو جاب اور ٹریننگ کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے بھاری رقم بٹوری جارہی ہے۔

سائبر کرائم مجرمین ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کا استعمال کرتے ہوئے، نوکری کی درخواستوں کو تسلیم کرنے کا ڈرامہ کیا جاتا ہے اور پھر بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، پہلے نوکری کے متلاشیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد، درخواست کی پروسیسنگ، ٹریننگ یا یہاں تک کہ بیک ڈور انٹری کے لیے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر وہ مطلوبہ اہلیت پر پورا نہیں اترتے ہیں تب بھی انہیں ملازمت پر رکھا جائے گا۔

حکام نے عوام کو چوکس رہنے اور فرضی لنکس پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نوکری کےلئے پہلے رقم ادا کرنے کے مطالبہ پر بھروسہ نہ کریں۔ حیدرآباد میں ایک بی ٹیک گریجویٹ، جو سرگرمی سے نوکری کی تلاش میں تھا، ساگرمالا پروجیکٹ کے تحت انجینئرنگ کی نوکریوں کے اشتہار کی ویب سائٹ دیکھی۔ درخواست دینے کے بعد، اسے ایک ای میل موصول ہوئی اور درخواست کے عمل کے لیے 1200 روپے ادا کرنے کو کہا گیا۔ جب مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تو وہ مشکوک ہو گیا، اس نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ فرضی ہے۔

حیدرآباد کے ایل بی نگر کے ایک اور بے روزگار نوجوان کو گریجویٹ ٹرینی بھرتی کے لیے واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ اس نے ایک لنک کے ذریعے درخواست دی اور جلد ہی انٹرویو سے متعلق مطلع کیا گیا تاہم بعد میں اس نے نشاندہی کی کہ یہ فرضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس: سی بی آئی نے 4 سائبر مجرمین کو گرفتار کرلیا - DIGITAL ARRESTS CASE

ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی کی اصل ویب سائٹ www.sdclindia.com ہے۔ تاہم، سائبر کرائم مجرمین نے www.sdclport.com، www.sdcl.co.in و دیگر کے نام سے ویب سائٹس بنائی۔ یہ فرضی سائٹیں سرکاری پورٹل کی نقل کرنے کے لیے بنائی گئی تاکہ بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا جاسکے۔ ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی نے سرکاری طور پر عوام کو ان جعلی ویب سائٹس اور نوکریوں سے متعلق دھوکہ دہی کا شکار نہ بننے کےلئے خبردار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.