ETV Bharat / state

جشن آزادی کے موقع پر فرنگی محل کے طلبا نے پیش کیا ثقافتی پروگرام - Independence Day

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 7:30 AM IST

Updated : Aug 16, 2024, 1:04 PM IST

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلامک سینٹر آف انڈیا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مولانا خالد رشید فرنگی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے طلبا نے ہندوستان زندہ باد، شہید وطن زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جشن ازادی کے موقع پر فرنگی محل کے طلبا نے پیش کیا ثقافتی پروگرام
جشن ازادی کے موقع پر فرنگی محل کے طلبا نے پیش کیا ثقافتی پروگرام (ETV Bharat)

لکھنؤ : لکھنؤ میں 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلامک سینٹر آف انڈیا میں پرچم کشائی کے ساتھ ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پرچم کشائی کی، جس کے بعد مدرسہ کے طلباء نے مولانا کے ساتھ مل کر قومی ترانہ گایا اور شہداء کو یاد کرتے ہوئے ہندوستان زندہ باد، شہید وطن زندہ باد کے نعرے لگائے۔

جشن آزادی کے موقع پر فرنگی محل کے طلبا نے پیش کیا ثقافتی پروگرام (ETV Bharat)

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دارالعلوم مدرسہ نظامیہ فرنگی محل کے بچوں کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ بچوں کو بتایا گیا کہ 200 سال کی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد ہمارا ملک انگریزوں سے آزاد ہوا اس ملک کی آزادی میں ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب نے قربانیاں دیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہداء کا احترام کریں اور ملک کی ترقی میں مدد کریں۔
مولانا نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ کے بچوں نے تینوں زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔ بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے۔ مدرسہ میں قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ انگریزی، ہندی سمیت دیگر زبانیں بھی پڑھائی جارہی ہیں اور طلبہ کو جدوجہد آزادی اور تاریخ کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ ملک سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقاریب - Celebrations of Independence Day
اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام طلبا و طالبات اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

Last Updated : Aug 16, 2024, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.