ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں مذہبی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد، پتھراؤ، ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج - COMMUNAL CLASHES IN JHARKHAND

ہزاری باغ میں 'منگلا جلوس' کے دوران دو گروپوں میں جھڑپ ہوگئی جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں فرقہ وارانہ تشدد
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں فرقہ وارانہ تشدد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 26, 2025 at 11:10 AM IST

Updated : March 26, 2025 at 1:21 PM IST

2 Min Read

ہزاری باغ: جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں 'منگلا' جلوس کے دوران دو برادریوں کے بیچ جھڑپ ہوگئی۔ دونوں طرف کے لوگوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے چار راؤنڈ ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہزاری باغ کے ایس پی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود پہنچے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

جھارکھنڈ میں فرقہ وارانہ تشدد (ETV Bharat)

ہورا واقعہ

منگل کی رات دیر گئے ہزاری باغ میں دوسرا 'منگلا' جلوس نکالا گیا۔ اس دوران جھنڈا چوک جامع مسجد روڈ کے قریب دو برادریوں کے بیچ تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے خوب پتھراؤ ہوا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ جیسے ہی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔

صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہزاری باغ کے ایس پی اروند کمار سنگھ نے پولیس افسران کے ساتھ موقعے پر پہنچے۔ انہوں نے کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات کیا۔

پولیس نے پتھراؤ کے بیچ بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ہوا میں پانچ راؤنڈ فائر کی۔ اسی دوران رام نومی مہاسبھا کے ارکان، مسجد کے ذمہ داران، مقامی ضلع انتظامیہ اور سماج کے لوگ بھیڑ کو سمجھانے اور حالات پر قابو کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں: ناگپور تشدد: 50 سے زیادہ افراد حراست میں، دس تھانوں میں کرفیو نافذ، پوری اپڈیٹ پر ایک نظر

ایس پی اروند کمار سنگھ نے فی الحال صورت حال قابو میں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناگپور تشدد: تنازعہ کیسے شروع ہوا اور کس نے کیا کہا، ایک نظر

ناگپور تشدد: 50 سے زیادہ افراد حراست میں، دس تھانوں میں کرفیو نافذ، پوری اپڈیٹ پر ایک نظر

Last Updated : March 26, 2025 at 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.