ETV Bharat / state

راجستھان ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس: سی بی آئی نے 4 سائبر مجرمین کو گرفتار کرلیا - DIGITAL ARRESTS CASE

راجستھان میں، سائبر مجرموں نے متاثرہ کو تین ماہ تک ڈیجیٹل طور پر حراست میں رکھا اور 7.67 کروڑ روپے بٹورے۔

راجستھان ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس: سی بی آئی نے 4 سائبر مجرمین کو گرفتار کرلیا
راجستھان ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کیس: سی بی آئی نے 4 سائبر مجرمین کو گرفتار کرلیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 15, 2025 at 4:01 PM IST

2 Min Read

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 'ڈیجیٹل اریسٹ' معاملے میں مبینہ طور پر ملوث چار مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ سی بی آئی کے ترجمان کے مطابق ’’آپریشن چکرا-وی‘‘ کے تحت 12 مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کے بعد ممبئی اور مراد آباد سے دو دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

راجستھان حکومت کی درخواست پر سی بی آئی نے 'ڈیجیٹل اریسٹ' معاملے کی جانچ شروع کردی۔ یہ معاملہ سائبر پولس اسٹیشن جھنجھنو میں درج کیا گیا تھا۔ سائبر مجرموں نے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جعلی افسران کے طور پر متاثرہ شخص کو ڈیجیٹل طور پر تین ماہ سے زیادہ عرصے تک حراست میں رکھا۔ اس دوران متاثرہ سے 42 مرتبہ رقم وصول کی گئی۔ یہ رقم 7.67 کروڑ روپے تھی۔

کیس کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے سی بی آئی نے ڈیٹا کا وسیع تجزیہ کیا۔ مجرموں کی شناخت کے لیے جدید تفتیشی تکنیک کا استعمال کیا۔ تحقیقات کے دوران حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر، سی بی آئی نے حال ہی میں اتر پردیش کے مراد آباد اور سنبھل، ممبئی، جے پور اور مغربی بنگال کے کرشنا نگر میں 12 مقامات پر بڑے پمانہ پر سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں اس انتہائی منظم کرائم سنڈیکیٹ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے 45 لاکھ روپے کے سائبر گھوٹالہ کا پردہ فاش کیا، لکھنؤ سے اہم ملزم گرفتار - DIGITAL ARREST

سی بی آئی نے کہا کہ تلاشیوں کے دوران مجرمانہ مواد، بشمول بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، ڈپازٹ سلپس اور ڈیجیٹل آلات و دیگر ثبوت برآمد ہوئے۔ سی بی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کو مجاز عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ انہیں پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.