ETV Bharat / state

سرحد پر جان دینے والے محمد امتیاز ترنگے میں لپٹے ہوئے گھر لوٹے، بہار میں غم کی لہر - BSF SUB INSPECTOR MOHAMMAD IMTIAZ

بی ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کی لاش چھپرا لائی گئی۔ وہ ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

بی ایس ایف سب انسپکٹر امتیاز کو آخری سلامی
بی ایس ایف سب انسپکٹر امتیاز کو آخری سلامی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2025 at 9:46 PM IST

3 Min Read

چھپرہ: 10 مئی کو جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے بی ایس ایف کے سب انسپکٹر محمد امتیاز کی میت پیر کو چھپرا لائی گئی۔ میت جیسے ہی چھپرا پہنچی، پوری ریاست غم میں ڈوبی نظر آئی۔ لالحاظ مذہب و ملت تمام لوگوں نے ترنگے میں لپٹے ہوئے محمد امتیاز کو روتے ہوئے الوداع کہا۔

محمد امتیاز کی عظیم قربانی

فوجی ٹرک میں ترنگے میں لپٹی امتیاز کی میت جیسے ہی ان کے آبائی گاؤں گرکھا بلاک کے نارائن پور پہنچی تو پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ ہر کوئی غمزدہ تھا لیکن گاؤں کو اس بات پر فخر بھی تھا کہ ان کے گاؤں کے ایک بیٹے نے ملک کے لیے اپنی جان دے دی۔ آج چھپرہ میں ان کی تجہیز و تکفین عمل میں آئی۔

محمد امتیاز کو آخری سلامی دیتے افسر
محمد امتیاز کو آخری سلامی دیتے افسر (Etv Bharat)

پاکستان مردہ باد کے نعرے

لاش گاؤں پہنچتے ہی لوگوں میں غم کے ساتھ غصہ بھی دکھا۔ لوگوں نے غصے میں 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے بھی لگائے۔ ہر کوئی بھارتی حکومت سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ محمد امتیاز کا خاندان ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ان کی ہلاکت کی خبر سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن گاؤں والوں کو ان کی بہادری پر فخر بھی ہے۔

سب کی آنکھیں نم

محمد امتیاز کی میت دیکھ کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ انتظامی افسران ہوں یا عام شہری، سب نے انہیں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانی کو یاد کیا۔ اس موقعے پر سارن کے ڈی آئی جی نیلیش کمار، ڈی ایم امن سمیر، سارن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر کمار آشیش نے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

پولیس  افسران اور محمد امتیاز کے اہل خانہ
پولیس افسران اور محمد امتیاز کے اہل خانہ (Etv Bharat)

مکان کا نام سیما پرہری نواس

محمد امتیاز بی ایس ایف میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے گھر کا نام ہی سیما پرہری نواس ہے۔ وہ تین بھائی تھے۔ دیگر دو بھائیوں نے فوج میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے تقریباً 35 سال تک بی ایس ایف میں مختلف مقامات پر خدمات انجام دیں۔

سرن کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امن سمیر نے "محمد امتیاز ایک سچے محب وطن تھے۔ انہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ شہید امتیاز ہم سب کے لیے تحریک ہیں۔ ہمیں ان کی قربانی سے تحریک لینا چاہیے۔" -

بی ایس ایف سب انسپکٹر امتیاز کے آخری سفر پر انتظامیہ کے عہیدیداران اور پولیس  اہلکار
بی ایس ایف سب انسپکٹر امتیاز کے آخری سفر پر انتظامیہ کے عہیدیداران اور پولیس اہلکار (Etv Bharat)

امتیاز چھپرہ کے رہائشی تھے

آپ کو بتاتے چلیں کہ امتیاز چھپرا ضلع کے گاؤں نارائن پور کے رہنے والے تھے۔ وہ 10 مئی کو جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں دشمن کی گولیوں کا نشانہ بنے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شیلنگ سے جموں کشمیر میں اے ڈی سی سمیت پانچ ہلاک

پاکستانی گولہ باری میں بی ایس ایف اہلکار محمد امتیاز شہید، فورس نے ان کی عظیم قربانی کو پیش کیا سلام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.