ETV Bharat / state

بی جے پی لیڈر کے گھر پر بم حملہ، ایک گرفتار - BOMB ATTACK ON BJP LEADER HOUSE

اترپردیش میں بی جے پی لیڈر وجے کے گھر پر بم پھینکا گیا، پولیس نے اس واقعہ کا پردہ فاش کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

بی جے پی لیڈر کے گھر پر بم حملہ، ایک گرفتار
بی جے پی لیڈر کے گھر پر بم حملہ، ایک گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 11, 2025 at 4:19 PM IST

2 Min Read

پریاگ راج: پولیس نے بی جے پی لیڈر کے گھر پر بم سے حملہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ اراضی کی خریداری میں مناسب کمیشن نہ ملنے سے ناراض ایجنٹ نے بی جے پی لیڈر کے گھر پر بم پھینکا تھا۔ کیس سے متعلق ایک آڈیو بھی وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرچنا میں سرپتی پور گاؤں کے رہنے والے وجے، بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع میڈیا انچارج ہے۔ بدھ کی رات موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے ان کے گھر پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ بم دیوار سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں گھر کے باہر کھڑی کار کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی لیڈر گھر میں ٹین شیڈ کے نیچے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھے تھے۔

حملہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بی جے پی لیڈر کی شکایت کے بعد پولس پورے معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے دونوں ملزمان کی شناخت کی۔ پولیس کے مطابق کیس سے متعلق ایک آڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں ایک ملزم کمیشن مانگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر دھماکہ، گرینیڈ حملے کا شبہ - PUNJAB BLAST

وجے نے بتایا کہ 2 ماہ قبل اس نے سرپتی پور گاؤں میں 1.5 بسوا زمین 4 لاکھ روپے میں فروخت کی تھی۔ ایجنٹس چنتامنی اور انیل نے اس زمین کا سودا کرایا تھا۔ ان دونوں نے کمیشن کے طور پر دس ہزار روپے مانگے تھے لیکن انہیں 5 ہزار روپے دیے گئے۔ سرائے عنایت کے ایس ایچ او وشواجیت سوریان نے بتایا کہ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولس نے ایک ملزم چنتامنی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ انیل مفرور ہے۔ اس کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ کمیشن نہ ملنے کی وجہ سے کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.