ETV Bharat / state

سنبھل کی طرح اب بہرائچ میں بھی درگاہ میلے پر پابندی! نوٹس کے بعد دکانوں کی نیلامی ملتوی - BAHRAICH

سید سالار مسعود غازی کے مزار پر ہر سال ایک ماہ تک میلہ لگتا رہا ہے لیکن اس بار اس پر پابندی لگا دی گئی۔

سنبھل کی طرح اب بہرائچ کا 'جیٹھ میلہ' بھی پابندی میلے میں لگائی جانے والی دکانوں کی نیلامی ملتوی،انتظامی کمیٹی نے نوٹس چسپاں کر دیا
سنبھل کی طرح اب بہرائچ کا 'جیٹھ میلہ' بھی پابندی میلے میں لگائی جانے والی دکانوں کی نیلامی ملتوی،انتظامی کمیٹی نے نوٹس چسپاں کر دیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 25, 2025 at 9:04 AM IST

Updated : March 25, 2025 at 9:55 AM IST

2 Min Read

بہرائچ: یوپی کے سنبھل میں ہولی کے بعد منعقد ہونے والے نیزہ میلے پر انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے۔ اس کے بعد ضلع بہرائچ میں بھی سید سالار مسعود غازی کے مزار پر ہر سال لگنے والے میلے پر بھی پابندی کے بادل منڈرا رہے ہیں۔ انتظامی کمیٹی نے درگاہ پر ہونے والے میلے سے قبل نیلامی کا پروگرام اگلے احکامات تک روک دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق سید سالار مسعود غازی کا مقبرہ بہرائچ ضلع میں ہے۔ ان کی درگاہ پر پرانے وقت سے ہر سال جیٹھ میلہ لگتا رہا ہے۔ مشرقی ہندوستان میں ایک ماہ تک چلنے والے اس بڑے میلے کے لیے دکانوں کی نیلامی اچانک ملتوی کر دی گئی ہے۔ کمیٹی نے اس فیصلے کے لیے ابھی تک کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ سید سالار مسعود غازی کے تنازع کی وجہ سے درگاہ میں منعقد کیا جانے والا یہ میلہ اس سال ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی اتوار کو سید سالار مسعود غازی کے مزار پر واقع گول روم میں سالانہ ٹھیکوں کی نیلامی ہونی تھی جس کے بعد وقف درگاہ شریف بہرائچ کے انچارج منیجر عظیم الحق کی طرف سے نیلامی ملتوی کرنے کا نوٹس چسپاں کر دیا گیا۔

وقف درگاہ شریف کے انچارج منیجر عظیم الحق نے بتایا کہ دکانوں کا سالانہ ٹیکس اور نیلامی ناگزیر وجوہات کی بنا پر اگلے احکامات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کا نوٹس مزار کی دیواروں پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔

سنبھل میں نیزہ میلے پر پابندی

آپ کو بتا دیں کہ سنبھل میں ہولی کے بعد دوسرے منگل کو سید سالار مسعود غازی کی یاد میں نیزہ میلے کا اہتمام کیا جانا تھا۔ ہولی کے بعد پہلے منگل کو نیزہ میلے کی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، مگر انتظامیہ نے اس میلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:سنبھل جامع مسجد کے صدر ظفر علی کی گرفتاری کے خلاف وکلاء کا پین ڈاؤن احتجاج

اے ایس پی شریش چندرا نے کمیٹی کو واضح طور پر کہا کہ یہاں سید سالار مسعود غازی کے نام پر میلہ نہیں لگایا جائے گا۔ سومناتھ کو لوٹنے والے ڈاکو کی یاد میں میلہ نہیں لگے گا۔ یاد رکھیں جھنڈا لہرائیں گے تو غدار کہلائیں گے۔ ملک کو لوٹنے والے کی یاد میں تقریب کیسے منعقد کر سکتے ہیں؟

Last Updated : March 25, 2025 at 9:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.