ETV Bharat / state

بلند شہر میں ڈھائی سال کی بچی کا ریپ، ملزم 80 برس کا بوڑھا - BULANDSHAHR RAPE CASE

بلند شہر میں 80 سال کے ایک بوڑھے نے ڈھائی سال کی معصوم بچی کا ریپ کر ڈالا۔ ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اترپردیش کے بلند شہر میں معصوم بچی کے ساتھ درندگی
اترپردیش کے بلند شہر میں معصوم بچی کے ساتھ درندگی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 24, 2025 at 10:54 AM IST

3 Min Read

بلندشہر: اترپردیش کے بلند شہر میں نرسینا تھانہ حلقے میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 80 سال کے ایک بوڑھے نے ڈھائی سال کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی جیسا گھناؤنا جرم انجام دیا۔ بچی کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ معصوم بچی فی الوقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بچی کی ماں بوڑھے کے گھر کام کرتی تھی

متاثرہ بچی دلت برادری سے تعلق رکھتی ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق ساگر سنگھ نام کا ملزم گاؤں میں ایک ڈیری کے اوپر ایک کمرے میں رہتا ہے۔ ایک دلت خاندان ڈیری کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ اس خاندان کی ایک عورت اس بوڑھے کے کمرے میں صاف صفائی کا کام کرنے جایا کرتی ہے۔

چھت پر کھیلتی بچی کے ساتھ درندگی

22 مارچ کی شام کو جب بچی کی ماں ملزم کے کمرے میں جھاڑو مارنے گئی تو اس کی ڈھائی سال کی بیٹی بھی اس کے پیچھے پیچھے وہاں پہنچ گئی۔ بچی کی ماں جھاڑو مار کر وہاں سے چلی آئی اور لڑکی وہیں کھیلتی رہی۔

متاثرہ بچی ملزم کے گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی۔ بوڑھے نے اسے اکیلا دیکھ کر اپنی ہوس کا شکار بنا لیا۔ اس کی درندگی کی وجہ سے بچی کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بچی چیخ سن کر گاؤں والے جمع ہوگئے

مقامی لوگوں کے مطابق بوڑھے نے لڑکی کو اکیلا پا کر اپنی ہوس کا شکار بنا لیا۔ آس پاس کے لوگوں لڑکی کی چیخیں سن کر دوڑ پڑے۔ لوگوں کو آتا دیکھ کر بوڑھا بھاگنے لگا۔ مگر گاؤں والوں نے بوڑھے کو پکڑ کر پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔

مقدمہ درج، ملزم گرفتار

بچی کے بابا کی تحریری شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی شنکر پرساد نے بتایا کہ اس معاملے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ لڑکی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ اسے عدالتی حراست میں بھیجا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا، لاش کے 15 ٹکڑوں کو سیمنٹ ڈرم میں بند کیا اور چھٹی پر چلی گئی

پونے بس ریپ معاملہ: ملزم نے پہلے متاثرہ کو بہن کہا، پھر عصمت دری کی، عدالت میں پولیس کا بیان

طالبہ کا وحشیانہ قتل، دونوں آنکھیں غائب، عصمت دری کے بعد قتل کا الزام

حیدرآباد: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے

چھتیس گڑھ گینگ ریپ و قتل معاملہ: پانچ قصورواروں کو سزائے موت، ایک کو عمر قید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.