ETV Bharat / state

پنجاب میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر دھماکہ، گرینیڈ حملے کا شبہ - PUNJAB BLAST

گذشتہ رات پنجاب کے جالندھر میں بی جے پی لیڈر کے گھر میں زوردار دھماکہ ہوا۔ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پنجاب میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر دھماکہ
پنجاب میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر دھماکہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 8, 2025 at 8:54 AM IST

3 Min Read

جالندھر: پنجاب کے ضلع جالندھر میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر زوردار دھماکے خبر سامنے آئی ہے۔ یہ دھماکہ ایک سابق وزیر کے گھر پر ہوا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکا تقریباً 1 بج کر 15 منٹ پر ہوا جس سے گھر کے دروازے، اندر کھڑی گاڑی کی کھڑکیوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ فرانزک ٹیم کو موقعے پہنچ گئی ہے اور سی سی ٹی وی کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

کسی نے دستک دے کر دھماکے کی جانکاری دی: سابق وزیر

دھماکے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق کابینہ وزیر اور بی جے پی لیڈر منورنجن کالیا نے کہا کہ وہ رات کو سو رہے تھے۔ رات 1:15 کے قریب کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور بتایا کہ گھر کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر ٹرانسفارمر نصب ہے جو اوور لوڈ کی وجہ سے کئی بار پھٹ جاتا ہے۔

انہوں نے سوچا کہ شاید ٹرانسفارمر پھٹ گیا ہے یا باہر ہو رہی گرج چمک کی آواز ہے لیکن جب انہیں کسی نے بتایا کہ گھر میں دھماکہ ہوا ہے تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔

معاملے کی جانچ جاری

جائے وقوع پر پہنچی جالندھر کی پولیس کمشنر دھن پریت کور نے بتایا کہ یہاں دوپہر ایک بجے کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی۔ ہم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آس پاس کے علاقوں، بس سٹینڈز اور ریلوے سٹیشنوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

فرانزک ٹیم نے جائے وقوع سے نمونے لے لیے ہیں۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، اس بارے میں جانکاری شیئر کی جائے گی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔

گرینیڈ حملے کا خدشہ

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں گرینیڈ حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال یہ بھی واضح نہیں ہے کہ دھماکہ خیز مواد گھر کے اندر ہی تھا یا کسی نے باہر سے پھینکا ہے۔ واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر خالصتانی تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ببر خالصہ تنظیم نے ہریانہ کی ایک پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے کا دعویٰ کیا تھا، تاحال اس دعوے سے متعلق بھی پولیس نے کوئی ابڈیٹ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہریانہ کی پولیس چوکی پر گرینیڈ حملے کا دعویٰ، خالصتانی تنظیم ببر خالصہ کی مزید حملوں کی دھمکی

مہاراشٹر کی مسجد میں دھماکہ کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

گجرات میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 سے زیادہ لوگ ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.