ETV Bharat / state

علی گڑھ ہجومی تشدد مقدمہ: ضبط شدہ گوشت 'گائے' کا نہیں تھا، رپورٹ - ALIGARH MOB ATTACK CASE

24 مئی کو پرتشدد ہجوم نے چار افراد پر ممنوعہ مویشیوں کا گوشت لے جانے کے شبہ میں حملہ کردیا تھا۔

علی گڑھ ہجومی تشدد مقدمہ: ضبط شدہ گوشت 'گائے' کا نہیں تھا، رپورٹ
علی گڑھ ہجومی تشدد مقدمہ: ضبط شدہ گوشت 'گائے' کا نہیں تھا، رپورٹ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2025 at 4:30 PM IST

3 Min Read

علی گڑھ: ہردوا گنج میں ہجومی تشدد کے معاملے میں جاری پولیس کی تحقیقات میں اس وقت موڑ آگیا جب لیبارٹری کی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ضبط شدہ گوشت کا نمونہ "گائے یا کسی گائے کی نسل" سے تعلق نہیں رکھتا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 24 مئی کو ایک پرتشدد ہجوم نے ممنوعہ مویشیوں کا گوشت لینے کا الزام لگاتے ہوئے چار افراد پر حملہ کردیا تھا۔

ایس پی دیہی امرت جین نے بدھ کو پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولیس نے متاثرین کو ہجوم سے بچایا اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ جین نے کہاکہ "گوشت کے نمونے کو جانچ کے لیے ایک سرکاری لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔ گوشت کے نمونے کی فرانزک رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ گائے یا کسی گائے کی نسل کا گوشت نہیں تھا۔ ہم واقعات کی چھان بین کر رہے ہیں اور نتائج کی بنیاد پر کارروائی کریں گے۔"

افسر نے تصدیق کی کہ متاثرین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں نامزد چار افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، مزید گرفتاریوں کی توقع ہے کیونکہ اس معاملہ میں ملوث دیگر افراد کو پولیس کی جانب سے تلاش کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں 12 مبینہ حملہ آوروں اور 25 نامعلوم افراد کے نام درج تھے۔

دریں اثنا، مختلف جماعتوں کے اپوزیشن لیڈران بشمول ممبران پارلیمنٹ جنہوں نے ہجومی تشدد کے بعد علی گڑھ کا دورہ کیا، حملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ، جنہوں نے منگل کو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کیا، میڈیا کو بتایا کہ ہردوگنج میں ہجومی تشدد معاشرے کو پولرائز کرنے کے لیے ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔" انہوں نے اس کیس کو نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے بشمول ایم پی عمران مسعود اور سابق ایم پی کنور دانش علی نے بھی منگل کو اسپتال میں چار زخمیوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : دیکھیں ویڈیو: شاملی میں ماحول خراب کرنے کی کوشش، ایک نوجوان برقعہ پہن کر مندر میں چھپا۔ لوگوں نے پکڑ کر کی پٹائی، آئی بی نے شروع کر دی تحقیقات - ENTERED THE TEMPLE WEARING A BURQA

راجیہ سبھا کے رکن رام جی لال سمن کی قیادت میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنماؤں کا ایک وفد بدھ کو متاثرین سے ملنے علی گڑھ پہنچنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.