ETV Bharat / state

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی ہلاک - AIR INDIA PLANE CRASH

ایئر انڈیا کا طیارہ جس میں 242 لوگ سوار تھے، احمد آباد ایئرپورٹ اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ: گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی ہلاک
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثہ: گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی ہلاک (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 12, 2025 at 8:33 PM IST

2 Min Read

احمد آباد: گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی جمعرات کی سہ پہر احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ لندن جانے والا بدقسمت ایئر انڈیا کا بوئنگ طیارہ جمعرات کی دوپہر احمد آباد ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے چند لمحوں بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

بی جے پی ایم پی سمبیت پاترا نے روپانی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی اور ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے تعزیت پیش کی۔ پاترا نے کہاکہ "گجرات کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی خاندان کے سینئر رکن، وجے روپانی جی کے احمد آباد میں بدقسمت طیاہ حادثے میں المناک موت کی خبر انتہائی دردناک اور دل کو دہلا دینے والی ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ان کی رخصتی نہ صرف گجرات بلکہ پوری بھارتی سیاست کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے"۔ انہوں نے روپانی کی روح کی شانتی کےلئے دعا کی۔

مسافر مینی فیسٹ کے مطابق دو میعاد کے وزیر اعلیٰ ہوائی جہاز میں سوار ہوئے اور انہیں 2D سیٹ پر بٹھایا گیا۔ ان کا ٹکٹ، جو راجکوٹ کی ایک ٹریول فرم کے ذریعے بک کیا گیا تھا، 3 جون کو جاری کیا گیا تھا۔ انہوں نے سیٹ نمبر 11 جی بک کروائی تھی۔ لیکن مینی فیسٹ میں دکھایا گیا کہ اسے سیٹ 2D میں اپ گریڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: احمد آباد میں ٹیک آف کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، سابق وزیراعلیٰ روپانی سمیت طیارے میں 242 مسافر سوار تھے - PLANE CRASH

جو پرواز حادثہ کا شکار ہوئی، اسے مقامی وقت کے مطابق شام 6.15 بجے لندن گیٹوک ایئرپورٹ پر اترنا تھا جبکہ طیارہ احمد آباد سے دوپہر 1.39 بجے روانہ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.