ETV Bharat / state

وہ 15 دنوں میں دو بار بنا دولہا، نئی نویلی دلہن چھوڑ تین بچوں کی ماں کانسٹیبل سے کر لی شادی، مقدمہ درج - TWO WEDDINGS IN 15 DAYS

ملازم نے 15 روز میں دو شادیاں کر لیں۔ دوسری شادی کانسٹیبل سے کر لی۔ دونوں بیویوں کو ساتھ رکھنے کی بات کر رہا ہے۔

وہ 15 دنوں میں دو بار بنا دولہا، نئی نویلی دلہن چھوڑ تین بچوں کی ماں سے کر لی شادی، مقدمہ درج
وہ 15 دنوں میں دو بار بنا دولہا، نئی نویلی دلہن چھوڑ تین بچوں کی ماں سے کر لی شادی، مقدمہ درج (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 21, 2025 at 1:05 PM IST

3 Min Read

ہاپوڑ: اتر پردیش میں ان دنوں شادی شدہ زندگی کو برباد کر دینے والے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس میں قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔ لیکن ہاپوڑ ضلع میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ بجلی کے ملازم نے اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے صرف 15 دن بعد چھوڑ دیا اور تین بچوں کی ماں سے شادی کر لی۔ پہلی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بابو گڑھ تھانہ علاقہ کے رسول پور گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون نے پولیس کو اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی 16 فروری 2025 کو گجل پور گاؤں کے رہنے والے نوین سے ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ شادی کے فوراً بعد شوہر نوین نے ایک تین بچوں کی ماں ایک خاتون کانسٹیبل سے شادی کر لی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ نوین نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق بھی نہیں دیا۔

پہلی بیوی نے بتایا کہ شادی کے دو دن بعد اسے معلوم ہوا کہ نوین کا پولیس خاتون کانسٹیبل نرملا کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ نوین اسے ہاپوڑ میں اپنے گھر لے گیا اور زبردستی ہیڈ کانسٹیبل کے پاؤں پکڑائے اور اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان دونوں کو اپنے ساتھ رکھے گا۔ میں ایک کو میرٹھ اور ایک گاؤں میں رکھوں گا۔ بعد میں متاثرہ کو معلوم ہوا کہ نوین اور ہیڈ کانسٹیبل کی شادی یکم مارچ 2025 کو ایک مندر میں ہو چکی۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ اس کا شوہر نوین اسے دھمکی دے رہا ہے کہ وہ ہیڈ کانسٹیبل کو ہی اسکی بیوی بنا کر رکھے گا۔ متاثرہ نے یہ بھی بتایا کہ 16 اپریل کو رات 9 بجے کے قریب اس نے ان دونوں کو محلہ ساکیت کالونی میں واقع ایک گھر سے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد سے فرار ہیں۔ خاتون ہیڈ کانسٹیبل اور نوین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

معلومات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نرملا کو حافظ پور تھانے سے اٹیچ کر دیا گیا ہے۔ خاتون کانسٹیبل نرملا باغپت ضلع کی رہنے والی ہے اور تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ دیہی پولیس اسٹیشن انچارج منوج بالیان نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.