فیروز آباد: اترپردیش کے فیروز آباد ضلع میں پولس کی چونکا دینے والی حرکت سامنے آئی ہے۔ جج نے ایک ملزم کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے پتے پر یو پی پولیس جج کو تلاش کرتی رہی۔ بعد میں انسپکٹر کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ دیکھ کر جج حیران رہ گئے۔
رپورٹ میں چور کے نام کی جگہ جج کا نام لکھا گیا تھا۔ جج نے حکام کو خط لکھ کر پولیس کی اس لاپرواہی سے آگاہ کیا ہے۔ پیر کو ایس ایس پی نے لاپرواہ انسپکٹر کو لائن پر لگا دیا۔ ساتھ ہی کیس کی تفتیش سی او کو سونپ دی گئی ہے۔
معاملہ ضلع کے شمالی تھانے کا ہے۔ ایک مقدمے میں ملزم راج کمار عرف پپو کے خلاف کارروائی کی جانی تھی جو مونٹیسوری اسکول، کوٹلہ روڈ، تھانہ نارتھ کے قریب رہتا ہے۔
اس کے خلاف چوری اور سامان کی وصولی کا مقدمہ درج ہے۔ سماعت کے دوران ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ کئی بار وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔ ملزم کے پیش نہ ہونے پر سول جج سینئر ڈویژن نغمہ خان نے پولیس کو ملزم کے خلاف اٹیچمنٹ کی کارروائی کا حکم دیا۔
اس آرڈر کی کاپی پیش کرنے کی ذمہ داری کوتوالی نارتھ کے سب انسپکٹر بنواری لال کو دی گئی۔ انسپکٹر بنواری لال کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ دیکھ کر جج نغمہ خان بھی حیران رہ گئیں۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ ملزمہ نغمہ خان کے پتے پر تلاشی لی گئی لیکن وہاں اس نام کا کوئی شخص نہیں ملا۔
یعنی پولیس نے جج نغمہ خان کو چور راج کمار کے پتے پر تلاش کیا۔ جج نغمہ خان نے پولیس کی اس لاپرواہی کو لے کر ڈی جی پی اور ایس ایس پی کو خط لکھا تھا۔ اس پر پیر کو ایس ایس پی نے انسپکٹر بنواری لال کو لائن ڈیوٹی پر لگا دیا۔ ساتھ ہی کیس کی تفتیش سی او کو سونپ دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزم راج کمار ولد گنیشی لال ساکن پی کے مونٹیسوری اسکول کے پاس تھانہ نارتھ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔
جس میں تھانہ نارتھ میں تعینات سب انسپکٹر بنواری لال نے ملزم کے نام کی جگہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سول سینئر ڈویژن کا نام درج کر کے رپورٹ درج کرائی تھی کہ ملزم اس پتے پر نہیں رہتا۔
اس سلسلے میں ایس آئی بنواری لال کو لائن پر لگا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے کی محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: