ETV Bharat / state

وہ حادثہ نہیں قتل تھا، سالی سے شادی کرنے کے لیے بیوی کو قتل کر دیا - HUSBAND KILLED HIS WIFE

وہ اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس کے لیے اس نے ایک خطرناک منصوبہ بنایا۔۔

وہ حادثہ نہیں قتل تھا، سالی سے شادی کرنے کے لیے بیوی کو قتل کر دیا
وہ حادثہ نہیں قتل تھا، سالی سے شادی کرنے کے لیے بیوی کو قتل کر دیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 25, 2025 at 2:01 PM IST

3 Min Read

بجنور: نجیب آباد بنڈکی روڈ پر راج پورہ کے قریب حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہو جاتی ہے۔ حادثہ کی تفتیش میں پتہ چلتا ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند قتل تھا۔ مقتول کے شوہر نے ہی قتل کی منصوبہ بندی کی۔ اولاد نہیں ہونے سے دکھی شوہر اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

مقتول کے والدین کو اپنے داماد کی باتوں پر یقین نہیں تھا، انھوں نے حادثہ کے روز اول سے داماد کی طرف سے گھڑی ہوئی کہانی پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے قتل کے زاویے سے تفتیش شروع کردی۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کر دیا تھا۔

نگینہ کے گاؤں خیرپور کے رہنے والے انکت کی شادی 7 سال قبل کرن سے ہوئی تھی۔ چونکہ شادی کے بعد ان کے ہاں کوئی بچہ نہیں ہوا تھا اس لیے انکت اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لیکن اسے اپنی بیوی کرن رکاوٹ نظر آنے لگی۔ جس کے بعد اس نے بیوی کو قتل کرنے کی سازش شروع کر دی۔ انکت نے اس سازش میں اپنے دوست سچن کو بھی شامل کیا۔ اس کے بعد جرم کو انجام دینے کے لیے 8 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی۔

انکت نے نگینہ دیہات پولیس اسٹیشن میں سڑک حادثے میں اپنی بیوی کی موت کی رپورٹ درج کرائی۔ اس میں اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کرن کے ساتھ نجیب آباد میں واقع اپنے سسرال سے گھر واپس آرہا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کرن کو نجیب آباد بندکی روڈ پر راج پورہ کے قریب ایک پٹرول پمپ سے موٹر سائیکل میں پیٹرول بھرنے کے لیے سڑک کے کنارے چھوڑا تھا۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑی اس کی بیوی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد جب وہ اپنی بیوی کو اسپتال لے گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

کرن کے گھر والوں کو انکت کی کہانی پر یقین نہیں آیا۔ لڑکی کے والدین نے سسرال والوں کی ملی بھگت سے قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش کی تو چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ انکشاف ہوا کہ کرن کی موت حادثے میں نہیں ہوئی۔ اسے قتل کیا گیا تھا اور اس کے پیچھے اس کے شوہر انکت کا ہاتھ تھا۔

واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی ونے کمار سنگھ نے کہا کہ شوہر انکت نے اپنے دوست سچن کے ساتھ مل کر کرن کو اپنے دوست کی کار سے ٹکر مار کر ہلاک کیا تھا۔ پولیس نے ملزم شوہر انکت اور اس کے دوست سچن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.