ETV Bharat / state

ماؤنوازوں کو بڑا جھٹکا: 86 نکسلائٹس نے خودسپردگی اختیار کرلی - 86 MAOISTS SURRENDER TO POLICE

86 ماؤنوازوں نے پولیس کی موجودگی میں خودسپردگی اختیار کرلی جن میں 20 خواتین شامل ہیں، انہیں حکومت کی جانب سے امداد فراہم کی گئی۔

ماؤنوازوں کو بڑا جھٹکا: 86 نکسلائٹس نے خودسپردگی اختیار کرلی
ماؤنوازوں کو بڑا جھٹکا: 86 نکسلائٹس نے خودسپردگی اختیار کرلی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 5, 2025 at 5:08 PM IST

2 Min Read

حیدرآباد : ماؤ نوازوں کو ایک ماہ کے اندر دو بڑے جھٹکے لگے جہاں گزشتہ ماہ 64 ماؤنوازوں نے خودسپردگی اختیار کی تھی تاہم اب 86 مزید نکسلائٹس نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس سے ماؤ نواز گروہ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ تازہ طور پر 86 ماؤنوازوں نے ملٹی زون-1 کے آئی جی پی چندر شیکھر ریڈی کی موجودگی میں بھدرادری کتہ گوڑنم ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں خودسپردگی اختیار کرلی۔ آئی جی نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران دو بار بڑی تعداد میں نکسلائٹس نے ہتھیار ڈال دیئے۔

ماؤنوازوں سے مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے آئی جی پی چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ وہ اعلیٰ ماؤنواز لیڈروں کی ہراسانی اور جبری وصولی کو برداشت نہیں کرسکے۔ انہوں نے ماؤنوازوں کو ہتھیار ڈالنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں 4 اے سی ایم سے متعلق رکھنے والے ماؤنواز بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ 81 ماؤنوازوں کا تعلق ضلع سے ہیں جبکہ دیگر پانچ ملگ کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں 10 ماؤنواز مارے گئے - CHHATTISGARH ENCOUNTER

خودسپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کو مالی امداد بھی دی گئی۔ آئی جی پی نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کےلئے حکومت کی جانب سے تمام تر مراعات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتہ گوڑم پولیس اور سی آر پی ایف کی پہل نے ماؤنوازوں کو ہتھیار ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مجموعی طور پر 86 ماؤنوازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ حکومت نے انہیں نقد رقم فراہم کی ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔ سینئر پولیس حکام نے کہا کہ ’اگر دیگر ماؤنواز بھی تشدد کا راستہ چھوڑدیں تو ہم انہیں ضرور مدد فراہم کریں گے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.