ETV Bharat / state

مندر پر گرا درخت، 7 افراد ہلاک، 15 افراد ملبے میں دب گئے - TREE FELL ON TEMPLE

بہار کے نالندہ میں ایک مندر پر پیپل کا درخت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے۔ سات افراد ہلاک ہوے ہیں۔

مندر پر گرا درخت، 7 افراد ہلاک، 15 افراد ملبے میں دب گئے
مندر پر گرا درخت، 7 افراد ہلاک، 15 افراد ملبے میں دب گئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 10, 2025 at 9:51 PM IST

3 Min Read

نالندہ: بہار میں بارش اور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ادھر نالندہ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک بہت بڑا پیپل کا درخت اکھڑ کر مندر پر گرا۔ جس کی وجہ سے مندر میں موجود 12 سے 15 لوگ ملبے میں دب گئے۔ اب تک 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی دیہاتیوں کی مدد سے دیگر دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مندر پر پیپل کا درخت گرا:

واقعہ ضلع کے صدر بلاک کے مان پور تھانہ علاقے کے ناگوان گاؤں کا ہے۔ جہاں 12-15 لوگوں نے بارش اور طوفان سے بچنے کے لیے گاؤں میں واقع دیوی استھان (مندر) میں پناہ لی تھی۔ اسی دوران تیز آندھی کی وجہ سے پیپل کا درخت اکھڑ کر مندر پر جا گرا اور مندر کا بڑا حصہہ منہدم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے تمام لوگ ملبے میں دب گیے۔ اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مندر پر گرا درخت، 7 افراد ہلاک، 15 افراد ملبے میں دب گئے
مندر پر گرا درخت، 7 افراد ہلاک، 15 افراد ملبے میں دب گئے (Etv Bharat)

7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق:

دریں اثنا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس واقعہ میں کئی مویشی بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فی الحال مقامی دیہاتیوں کی مدد سے سبھی کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بہار شریف کے ایس ڈی او نتن ویبھو کاجلے نے 7 لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

نالندہ میں طوفان اور بارش کی وجہ سے 18 افراد کی موت:

نالندہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان اور بارش کی وجہ سے کل 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مان پور تھانہ علاقے میں 7، اسلام پور میں 3، بہار تھانہ علاقے میں 2، نالندہ میں 1، پاواپوری میں 1، گریک میں 1، نورسرائے میں 1، راہوئی ڈیک پورہ میں 2 اور ہرنوت چین پور میں 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ڈی ایم ششانک شوبھنکر نے موت کی تصدیق کی ہے۔ ان سب کو آفات سے نجات کے تحت 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے غم کا اظہار کیا:

اس دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بہار میں بارش اور طوفان سے ہونے والی اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور پولیس انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فوری طور پر چار لاکھ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے نالندہ میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے، اور کٹیہار، دربھنگہ، بیگوسرائے، بھاگلپور اور جہان آباد میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.