دنتے واڑہ: دنتے واڑہ اور بیجاپور سرحد پر آج صبح 8 بجے سے ماؤنوازوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ فوجیوں نے انکاؤنٹر میں تین نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ ان میں ایک نکسلائٹ ڈی کے ایس زیڈ سی ایم سدھیر عرف سدھاکر عرف مرلی بھی ہے جس پر 25 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ تصادم کے مقام سے فوجیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ موقع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
دنتے واڑہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو رائے نے کہا کہ آج دنتے واڑہ اور بیجاپور کے تحت گیڈم تھانے کے گاؤں گرساپارہ، نیلگوڈا، بودگا، اکیلی کے سرحدی علاقوں میں نکسل کیڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد ڈی آر جی اور بستر فائٹرز کی ٹیم نکسل مخالف آپریشن پر نکل گئی، جس کے بعد صبح 8 بجے سے نکسلیوں اور فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں 3 نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ انکاونٹر کے مقام سے انساا رائفل، 303 رائفل، دیگر ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ کے بیجاپور اور کانکیر میں انکاونٹر، 30 نکسلائیٹس ہلاک، ایک سپاہی کی موت - CHHATTISGARH ENCOUNTERS
ڈپٹی سی ایم وجے شرما نے بھی دنتے واڑہ بیجاپور سرحد پر فوجیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوجیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’ریاست میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد تقریباً 400 نکسلائیٹس مارے گئے ہیں۔ بیجاپور اور دنتے واڑہ کے سرحدی علاقے سے تین نکسلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مسلح افواج کا آپریشن جاری ہے۔ ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تقریباً 400 نکسلی مارے گئے ہیں۔ سپاہیوں کے لیے دلی نیک خواہشات‘۔