نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقعے پر دارالحکومت دہلی کو خصوصی تحفہ دیا ہے۔ اب دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر مزید 200 نئی الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ پی ایم مودی نے آج ان بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
پی ایم مودی نے دکھائی ہری جھنڈی
عالمی یوم ماحولیات پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی حکومت کے پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت 200 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے 'ایک درخت ماں کے نام' پہل کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔ اس موقعے پر دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔
#WATCH दिल्ली: विश्व पर्यावरण दिवस पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने दिल्ली सरकार की सतत परिवहन पहल के तहत 200 इलेक्ट्रिक बसों को हरी झंडी दिखाई। उन्होंने 'एक पेड़ मां के नाम' पहल के तहत एक पौधा भी लगाया। इस मौके पर दिल्ली के एलजी वीके सक्सेना, सीएम रेखा गुप्ता, केंद्रीय मंत्री… pic.twitter.com/LCWSkoTVez
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 5, 2025
یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ شہر کے لوگوں کو ہموار اور صاف پبلک ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں گی۔ یہ اقدام مرکزی اور دہلی حکومت کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے۔ اس کا مقصد گرین موبیلٹی کو فروغ دینا اور فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔
یہ الیکٹرک بسیں "DEVI" (دہلی الیکٹرک وہیکل انٹیگریٹر) اسکیم کے تحت چلائی جائیں گی۔ یہ 9 میٹر کی منی الیکٹرک بسیں ہیں اور یہ لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی کے تحت چلائی جائیں گی۔ 200 بسوں میں سے تقریباً 100 بسیں دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (DTC) اور 100 بسیں دہلی انٹیگریٹڈ ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹم (DIMTS) کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ یہ بسیں جنوبی دہلی، مشرقی دہلی، مغربی دہلی اور وسطی دہلی کے بڑے راستوں پر مسافروں کو سروس فراہم کریں گی۔

متعلقہ خبر: 'دہلی میں جلد ہی 2000 الیکٹرک بسیں چلیں گی'، ڈی ٹی سی کی محلہ بسوں کے معائنہ کے دوران سی ایم آتشی کا اعلان
ان بسوں کے چلنے سے دہلی کے کئی علاقوں تک پبلک ٹرانسپورٹ کی پہنچ اچھی ہوگی۔ اس سے پرائیویٹ گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ بسوں کے اندر جی پی ایس، سی سی ٹی وی کیمرہ، پینک بٹن جیسی جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سے مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دارالحکومت دہلی میں لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے دہلی حکومت پہلے ہی 400 'دیوی' بسیں چلا رہی ہے۔ یہ بسیں ڈی ٹی سی اور ڈی ایم ٹی ایس کے تحت چلائی جارہی ہیں۔ حکومت نے اس سال کے آخر تک دارالحکومت دہلی میں 2080 دیوی الیکٹرک بسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی یوم ماحولیات: ملک میں سالانہ ساڑھے تین سو ملین ٹن پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے، ری سائیکلنگ بڑا مسئلہ