حیدرآباد (نیوز ڈیسک): بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ ونیش پھوگٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے گہری مایوسی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "ماں، کشتی مجھ سے جیت گئی، میں ہار گئی، معاف کرنا، آپ کا خواب، میری ہمت، سب کچھ ٹوٹ گیا، اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔ الوداع کشتی 2001-2024۔ آپ سب کی ہمیشہ مقروض رہوں گی۔''
माँ कुश्ती मेरे से जीत गई मैं हार गई माफ़ करना आपका सपना मेरी हिम्मत सब टूट चुके इससे ज़्यादा ताक़त नहीं रही अब।
— Vinesh Phogat (@Phogat_Vinesh) August 7, 2024
अलविदा कुश्ती 2001-2024 🙏
आप सबकी हमेशा ऋणी रहूँगी माफी 🙏🙏
ونیش پھوگاٹ کی اپیل
ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپک کے فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں اپیل کی۔ ونیش نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس ایونٹ کے لیے انہیں چاندی کا تمغہ دیا جانا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے اپنے مدمقابل کے خلاف سیمی فائنل میچ 5-0 کے فرق سے جیتا اور اولمپک فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر تھیں۔
'ہاری نہیں، ہرایا گیا'
ونیش کے الوداعی پیغام کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "ونیش، آپ ہاری نہیں، ہرایا گیا ہے، آپ ہمارے لیے ہمیشہ فاتح رہیں گی، آپ ہندوستان کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا فخر بھی ہیں۔"
विनेश आप हारी नही हराया गया हैं, हमारे लिए सदैव आप विजेता ही रहेगी आप भारत की बेटी के साथ साथ भारत का अभिमान भी हो 🫡😭 https://t.co/oRTCPWw6tj
— Bajrang Punia 🇮🇳 (@BajrangPunia) August 8, 2024
فائنل میں امریکی پہلوان سے مقابلہ تھا
ونیش پھوگاٹ نے منگل کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے کے سیمی فائنل میں کیوبا کی پہلوان یوسنیلیس گزمین کو 5-0 سے شکست دی تھی۔ ونیش کا فائنل بدھ (7 اگست) کو امریکہ کی این سارہ ہلڈیبرانڈ کے خلاف ہونا تھا۔
100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا
ریسلر ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دے دیا گیا۔ 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ سے قبل ان کا وزن تقریباً 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ ونیش کے پاس طلائی تمغہ جیتنے کا سنہرا موقع تھا لیکن وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل میچ سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ لہٰذا قوانین کی وجہ سے وہ سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھی تمغے سے محروم رہیں۔
ایک دن میں تین پہلوانوں کو پچھاڑنے والی ونیش پھوگاٹ اگلے ہی دن کیسے نااہل ہوگئی؟