ومبلڈن 2024 کا خطاب جیتنے والے کھلاڑی کو کتنے کروڑ روپئے بطورانعام ملتے ہیں؟ - Wimbledon Final 2024
اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے سربیا کے 7 مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ کو لگاتار دوسری بار ومبلڈن کے فائنل میچ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Published : July 15, 2024 at 5:20 PM IST
|Updated : July 15, 2024 at 9:09 PM IST
لندن: دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے اتوار کو ومبلڈن 2024 مینز سنگلز فائنل میں نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر 21 سال کی عمر میں اپنا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
اسپین کے اس اسٹار کھلاڑی نے ومبلڈن فائنل میں سربیا کے تجربہ کار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
فائنل میچ جیتنے کے بعد الکاراز کو 2700000 پاونڈ (28.6 کروڑ روپے) بطور انعام دیا گیا جبکہ جوکووچ کو 1400000 پاؤنڈ حاصل کیے جو تقریباً 14 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز گزشتہ سال ومبلڈن 2023 کے فائنل میں بھی آمنے سامنے تھے۔ جس میں تقریباً 5 گھنٹے تک چلنے والے دلچسپ مقابلے میں الکاریز نے فتح حاصل کی تھی۔
الکاراز کے کیریئر کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل کارلوس الکاراز نے 2022 میں یو ایس اوپن جیتا تھا۔ پچھلے سال ومبلڈن جیتا تھا اور اس سال فرنچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
37 نوواک جوکووچ 7 مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن وہ 8 واں ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے سے محروم رہ گئے۔ اگر وہ یہ میچ جیت لیتے تو ومبلڈن کی تاریخ میں ایسا کارنامہ کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن جاتے۔

