ETV Bharat / sports

سورو گنگولی نے ایک یوٹیوبر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی - Ganguly Police Complaint

سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی نے ایک یوٹیوبر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس نے مبینہ طور پر سابق بھارتی کپتان کے خلاف نامناساب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مواد تیار کیا تھا۔ یوٹیوبر نے آر جی کار میڈیکل کالج ریپ کیس پر گنگولی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 18, 2024, 7:42 PM IST

Sourav Ganguly
سورو گنگولی (Etv Bharat)

کولکتہ: سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی نے ایک یوٹیوبر کے خلاف مغربی بنگال پولیس کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا ہے جس میں مبینہ طور پر گنگولی کے خلاف نامناسب الفاظ کے ساتھ مواد تیار کیا ہے۔

یوٹیوبر نے بی سی سی آئی کے سابق صدر کے بارے میں بنائے گئے مواد میں شائستگی کی حد سے تجاوز کیا اور کہا کہ جب آر جی کار میڈیکل کالج میں ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کی موت پر ملک میں غم و غصہ ہے تو سورو گنگولی کا منہ کیوں بند ہے؟

اس سلسلے میں ریاستی پولیس کے سائبر سیل نے بتایا ہے کہ سورو گنگولی کی جانب سے آن لائن شکایت موصول ہوئی ہے۔ معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور معاملے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

گنگولی کی جانب سے ان کی سکریٹری تانیہ بھٹاچاریہ کے ذریعے شکایت کے مطابق، یوٹیوبر نے سابق ہندوستانی کرکٹر کے بارے میں کئی نامناسب تبصرے کیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ اس کے بعد سورو گنگولی نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا۔

سکریٹری تانیہ بھٹاچاریہ نے کہا، "معاملہ انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لوگوں پر اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ اسے فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔ اسی لیے شکایت درج کروائی گئی ہے۔"

واضح رہے کہ آر جی کار کیس کو لے کر سورو گنگولی کے ایک تبصرے پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آر جی کار کیس ایک الگ تھلگ واقعہ تھا۔ تاہم، سابق کھلاڑی نے بعد میں واضح کیا کہ ان کے تبصروں کی غلط تشریح کی گئی تھی۔

تاہم گنگولی نے مجرموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ گنگولی نے اپنی اہلیہ ڈونا گنگولی کے ڈانس اسکول کی جانب سے موم بتیاں جلا کر احتجاجی جلوس میں حصہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں

کولکاتہ ریپ کیس پر گنگولی نے کیا کہہ دیا تھا کہ انھیں وضاحت دینی پڑ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.