ETV Bharat / sports

غیر قانونی بیٹنگ ایپ کیس : شیکھر دھون ای ڈی کے سامنے پیش

شیکھر دھون کو ای ڈی نے غیر قانونی بیٹنگ ایپ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

غیر قانونی بیٹنگ ایپ کیس : شیکھر دھون ای ڈی کے سامنے پیش
غیر قانونی بیٹنگ ایپ کیس : شیکھر دھون ای ڈی کے سامنے پیش (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 4, 2025 at 3:49 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے ایک مبینہ غیر قانونی بیٹنگ ایپ سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیش ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’وہ 11 بجے کے قریب وسطی دہلی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر میں داخل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کیا۔ یہ تحقیقات 1xBet نامی "غیر قانونی" بیٹنگ ایپ سے منسلک ہے۔ 39 سالہ سابق ہندوستانی اوپنر کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایپ کی تشہیر کی تھی۔ ایجنسی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران ایپ کے ساتھ ان کے روابط کو سمجھنے پر زور دیا جارہا ہے۔

ایجنسی ایسے متعدد کیسوں کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں غیر قانونی بیٹنگ ایپس شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا ہے یا ٹیکس کی بھاری رقم چوری کی ہے۔

گزشتہ ماہ سابق کرکٹر سریش رائنا سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں ایک قانون سازی کر کے آن لائن گیمنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کرنے والی فرموں اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے اندازوں کے مطابق، اس طرح کی مختلف آن لائن بیٹنگ ایپس میں تقریباً 22 کروڑ ہندوستانی صارفین ہیں جن میں سے نصف (تقریباً 11 کروڑ) باقاعدہ صارف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں ساحل خان کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا - Sahil Khan in Judicial Custody - SAHIL KHAN IN JUDICIAL CUSTODY

ہندوستان میں آن لائن بیٹنگ ایپ مارکیٹ کی مالیت 100 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جو ماہرین کے مطابق 30 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ اس نے 2022 سے جون 2025 تک آن لائن سٹے بازی اور جوئے کے پلیٹ فارم کو بلاک کرنے کے لیے 1,524 احکامات جاری کیے ہیں۔