ETV Bharat / sports

شکیب الحسن نے تاریخ رقم کردی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے دنیا کے پہلے کھلاڑی

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہیں کرسکا۔

shakib al hasan became first player to take 500 wickets with 7500 runs in t20 cricket Urdu News
شکیب الحسن (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 25, 2025 at 4:03 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے تجربہ کار کرکٹر شکیب الحسن نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے تاریخ کے اوراق میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ تو آئیے اس ریکارڈ کے بارے میں جانتے ہیں۔

شکیب الحسن نے تاریخ رقم کر دی

دراصل شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 وکٹیں لے کر کمال کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل 2025) میں انجام دیا ہے۔ شکیب نے اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز بمقابلہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تین وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔ یہ لیگ کا 11 واں میچ تھا۔

شکیب نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیا

اس میچ میں انٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شکیب نے گیند سے 2 اوورز میں 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 502 وکٹیں حاصل کر لیں۔ اس کامیابی کے بعد وہ T20 میں 500+ وکٹیں لینے والے دنیا کے 5ویں بولر بن گئے ہیں۔

شکیب ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

اس کے ساتھ ہی شکیب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 7500+ رنز بنانے اور 500+ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈوین براوو کا نام درج ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6970 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 631 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

شکیب نے بھی بلے بازی سے حصہ لیا

اس میچ میں شکیب الحسن نے بھی بلے سے 25 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز نے ہدف 19.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر حاصل کیا اور میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

شکیب نے 457 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شکیب اب راشد خان، ڈوین براوو، سنیل نارائن اور عمران طاہر کو ٹی ٹوئنٹی میں 500 سے زائد وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: