ETV Bharat / sports

غزہ جنگ کے درمیان پیرس پہنچی فلسطینی اولمپک ٹیم کا ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال - Paris Olympics 2024

author img

By AP (Associated Press)

Published : Jul 26, 2024, 4:22 PM IST

Updated : Jul 26, 2024, 4:36 PM IST

چوبیس سالہ فلسطینی تیراک نے پیرس پہنچنے پر کہا کہ فرانس فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، اس لیے میں یہاں اپنا پرچم اٹھانے آیا ہوں اور ہمارے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا جاتا، اس لیے جب ہم ان کے ساتھ کھیلیں گے تو لوگوں کو احساس ہوگا کہ ہم بھی انسان ہیں اور ان کے برابر ہیں۔

Palestinian Olympic team greeted with cheers and gifts in Paris
فلسطینی اولمپک ٹیم کا پیرس میں تحائف کے ساتھ والہانہ استقبال (AP PHOTO)

پیرس: فلسطینی اولمپک ایتھلیٹس کا جمعرات کو پیرس ہوائی اڈے پر فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر فسلطینی کھلاڑیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی میں فری فلسطین کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کھلاڑی جنگ زدہ غزہ اور فلسطین کی نمائندگی کے لیے عالمی سطح پر تیار ہیں۔

پیرس کے ہوائی اڈے پر فلسطینی کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس گیمز میں موجودگی اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان ایک علامت کے طور پر کام کرے گی۔ جس جنگ میں اب تک 39,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

فلسطینی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے جمع ہونے والے ہجوم نے یورپی قوم پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، جب کہ دیگر لوگوں نے اولمپکس کھیلوں میں اسرائیل کی موجودگی پر غصے کا بھی اظہار کیا۔

Palestinian Olympic team greeted with cheers and gifts in Paris
پیرس ہوائی اڈے پر فلسطینی جھنڈوں کے ساتھ فلسطینی اولمپک ایتھلیٹس کا شاندار استقبال (AP PHOTO)

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ اسرائیلی حکام جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔

فلسطینی ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں میں سے ایک 24 سالہ فلسطینی تیراک یزان البواب نے کہا کہ فرانس فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، اس لیے میں یہاں پرچم اٹھانے آیا ہوں۔ ہمارے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا جاتا، اس لیے جب ہم ان کے ساتھ کھیلتے ہیں تو لوگوں کو احساس ہوگا کہ یہ بھی انسان ہیں اور ہم ان کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 50 ملین لوگ ہیں جن کا کوئی ملک نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مئی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ فیصلہ پرامن ماحول میں کیا جانا زیادہ بہتر ہوگا۔

ہوائی اڈے پر فلسطینی کھلاڑیوں کا استقبال کرنے والوں میں سے ایک پیرس کے رہائشی 34 سالہ ابراہیم بیچروی نے کہا، "میں انہیں یہ دکھانے کے لیے آیا ہوں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ہم ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔ ان کا یہاں ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کا وجود برقرار رہے گا، وہ مٹ نہیں سکیں گے۔

فلسطینی اولمپک ٹیم کا پیرس میں تحائف اور کھانے کے ساتھ والہانہ استقبال (AP PHOTO)

فرانسیسی شخص نے یہ بھی کہا کہ ان کھلاڑیوں کا یہاں آنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ سنگین صورتحال کے باوجود وہ لچکدار ہیں۔ وہ اب بھی دنیا کا حصہ ہیں اور یہاں رہنے کے لیے ہیں۔

فرانس میں فلسطینی سفیر ہالا ابو نے فرانس سے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے اور اسرائیلی اولمپک وفد کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ابو نے پہلے کہا تھا کہ وہ جنگ میں 60 رشتہ داروں کو کھو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند ہے، فرانسیسی عوام کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں ہے جو انصاف کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں، ہم ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس کا آج سے باضابطہ آغاز، افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل فرانس میں ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر حملے

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی

Last Updated : Jul 26, 2024, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.