ETV Bharat / sports

خاتون ایتھیلیٹ نے سینٹ لوشیا کو پہلا اولمپک تمغہ دلا کر تاریخ رقم کر دی - Paris Olympics 2024

پیرس اولمپکس میں ہفتہ کو سینٹ لوشیا کی خاتون رنر نے 100 میٹر ریس کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ کارنامہ انھوں نے 10.72 سیکنڈ میں انجام دیا، جس کے ساتھ وہ سینٹ لوشیا کو پہلا اولمپک تمغہ دلانے میں کامیاب ہوگئیں۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 4, 2024, 6:18 PM IST

Julien Alfred
سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ (IANS Photo)

حیدرآباد: سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے پیرس اولمپکس میں شاندار فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انھوں نے خواتین کے 100 میٹر ریس کے مقابلے میں امریکہ کی کیری رچرڈسن کو 10.72 سیکنڈ میں شکست دے کر طلائی کا تمغہ حاصل کیا، جس کے ساتھ ہی وہ سینٹ لوشیا کو کھیلوں کی تاریخ میں پہلا اولمپک تمغہ دلانے میں کامیاب ہوگئیں۔

جمیکا کی لیجنڈری خاتون شیلی این فریزر کے انجری کی وجہ سے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد 2004 کے بعد پہلی بار خواتین کے 100 میٹر ایونٹ میں اولمپکس کو نیا چیمپئن ملا ہے۔ جولین الفریڈ نے یہ جیت اپنے مرحوم والد کے نام کی، جن کا 11 سال قبل انتقال ہوگیا۔

سینٹ لوشیا کی جولین الفریڈ نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کوچ اور میرے والد کو یہ یقین تھا کہ میں یہ کر سکتی ہوں، وہ 2013 میں انتقال کر گئے اور اب وہ میرے کیریئر کی سب سے بڑے کامیابی میں میرے ساتھ نہیں ہوں گے۔ لیکن وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے اولمپیئن ہونے پر فخر محسوس کریں گے۔

اس ایونٹ میں موجودہ عالمی چیمپئن امریکہ کی رچرڈسن نے 10.87 سیکنڈ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ان کی ہم وطن میلیسا جیفرسن نے 10.92 سیکنڈ میں کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 1996 کے بعد پہلی بار امریکی رنرز نے اس ایونٹ میں دو تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس میں پیار کا اظہار، میچ کے بعد ہی گولڈ میڈلسٹ گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.