ETV Bharat / sports

برسوں بعد بیٹی سے مل کر محمد شامی جذباتی ہوگئے، ویڈیو وائرل - Shami meet daughter

چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے اسٹار تیز گیند باز محمد شامی کئی سالوں کے بعد اپنی بیٹی سے مل کر جذباتی ہو گئے۔ اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل بھی ہو رہا ہے، جس کو کافی زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 2, 2024, 7:59 PM IST

Mohammed Shami meet daughter Aaira after a long time
محمد شامی کئی سالوں کے بعد اپنی بیٹی سے مل کر جذباتی ہو گئے (Mohammed Shami Instagram)

نئی دہلی: بھارت کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد شامی ٹخنے کی کامیاب سرجری کے بعد فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریہیب کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والے محمد شامی نے حال ہی میں اپنی بیٹی عائرہ کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جب میں نے اسے کافی عرصے بعد دوبارہ دیکھا تو وقت تھم سا گیا۔ بیبو، میں تم سے الفاظ سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔ 34 سالہ محمد شامی طویل عرصے بعد اپنی بیٹی سے ملے اور اسے گلے لگا لیا۔ باپ بیٹی کو سخت سکیورٹی کے درمیان ایک شاپنگ مال میں ایک ساتھ شاپنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران شامی کو اپنی بیٹی کے لیے نئے جوتے بھی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں الگ رہ رہے ہیں اور ان کی بیٹی عائرہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہیں۔

بھارتی تیز گیند باز نے حال ہی میں واضح کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے قبل سو فیصد فٹ ہونا چاہتے ہیں۔ شامی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے بے چین ہیں، لیکن کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔

تجربہ کار فاسٹ بولر اپنی فٹنس پر کام کر ر ہے ہیں تاکہ انہیں طویل عرصے تک کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں جتنا بہتر ہوکر واپس آؤں گا وہ میرے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتا اور دوبارہ زخمی ہونے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا آپ نے محمد شامی کے شاندار ہیئر اسٹائل کا 'کلر لک' دیکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.