ETV Bharat / sports

محمد نبی کا منفرد کارنامہ، 46 ممالک کے خلاف جیت درج کرنے والے واحد کھلاڑی - Mohammad Nabi Record

افغانستان نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ وہیں ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی محمد نبی نے ٹیم کی جیت کے دوران منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 4:43 PM IST

Mohammad Nabi
محمد نبی (ANI PHOTO)

حیدرآباد: افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ افغانستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور پہلی بار کسی بین الاقوامی میچ میں افریقی ٹیم کو شکست دی۔

افغان گیند بازوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی اننگز کو محض 106 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں وہی مخالفین تھے جنہوں نے افغانستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دی تھی لیکن اس بار ٹیم نے انھیں شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی بھی فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف یہ افغانستان کی پہلی فتح تھی۔

افغانستان کا ناقابل یقین کارنامہ

قابل ذکر ہے کہ بھارت کو چھوڑ کر افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ میں 12 میں سے 11 مکمل رکن ممالک کے خلاف کم از کم ایک بین الاقوامی میچ میں جیت حاصل کر چکے ہیں۔ افغانستان کی پہلی جیت جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ممالک پر گزشتہ 12 ماہ میں آئی ہے۔ ہندوستان نے افغانستان کے خلاف اب تک ایک ٹیسٹ، چار ون ڈے اور نو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں لیکن افغانستان کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

افغانستان نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو شکست دے کر تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب جنوبی افریقی ٹیم کو شکست دے کر افغانستان حالیہ دنوں میں ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن گیا ہے۔ اب بھارت واحد ٹیم ہے جسے افغانستان سے شکست نہیں ہوئی۔

محمد نبی کا منفرد کارنامہ

افغانستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ اب تک افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 مختلگ ممالک کی ٹیموں کو شکست دے چکے ہیں۔ فہرست میں کچھ کم درجے کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑی بین الاقوامی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ 2009 سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے محمد نبی 39 سال کی عمر میں بھی ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور افغانستان کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

محمد نبی اب تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، امریکا، بھوٹان، مالدیپ، بارباڈوس، یوگنڈا، برموڈا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، کینیڈا، کینیا، ہانگ کانگ، یو اے ای، زمبابوے، ویسٹ انڈیز، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ڈنمارک، بحرین، ملائیشیا، سعودی عرب، کویت، قطر، ایران، تھائی لینڈ، جاپان، بہاماس، بوٹسوانا، جرسی، فجی، تنزانیہ، اٹلی، ارجنٹینا، پاپوا نیو گنی، جزائر، عمان ، چین، سنگاپور، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت کر کامیابی حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو دی شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.