پیرس (فرانس) : خواتین کی فری اسٹائل 76 کلوگرام ریسلنگ کے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان کی ریتیکا ہڈا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے ساتھ ہی یہ تقریباً طے ہے کہ پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے بغیر ہی ہندوستان کی مہم کاخاتمہ ہوگا۔
📸 from Reetika’s R16 match win. Following an extremely narrow QF loss, a win for her QF opponent in the semi finals will result in her making it to the repechage! #JeetKiAur | #Cheer4Bharat pic.twitter.com/HI7G5u0qPj
— Team India (@WeAreTeamIndia) August 10, 2024
21 سالہ ریتیکا ہڈا کو کوارٹر فائنل میں کرغزستان کی ٹاپ سیڈ اپاری میڈیٹ کائیجی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کے درمیان مقابلہ 6 منٹ کے بعد 1-1 کی برابری پر ختم ہوا۔ لیکن میچ کا آخری پوائنٹ کرغزستان کے اپاری میڈیٹ کائیزی نے حاصل کیا۔ اسی وجہ سے انہیں اس مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔
کوارٹر فائنل میچ میں ریتیکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کرغزستان سے تعلق رکھنے والی عالمی چیمپئن ریسلر کو زیادہ موقع نہیں دیا۔ ریتیکا نے پورے مقابلے میں اپنی طاقت صلاحیت کا لوہا منوایا لیکن بدقسمتی سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:امن سہراوت کو ریسلنگ میں برانز میڈل، اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی ہونے کا اعزاز
76 کلوگرام ریسلنگ میں ریتیکا اب بھی ریپیچیج(repechage event) کے ذریعہ کانسی کے تمغے کی دوڑ میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ اگر کائیزی اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو ریتیکا برانز میڈل میچ کھیلیں گی۔اس مقابلے سے قبل یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہندوستان کو کانسے کا تغمہ مل سکتی ہے۔