ETV Bharat / sports

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 9, 2025 at 9:59 PM IST

|

Updated : March 9, 2025 at 10:38 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں 4 وکٹوں سے زبردست فتح حاصل کرلی۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ٹیم انڈیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پالیا۔ بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے کیویز کے 252 رنز کے ہدف کا تعاقب 49 اوورز میں کر کے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما (76 رنز) نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ وہیں ایر (48)، گل (31) اور راہول (34*) نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔ بھارت نے 12 سال بعد چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ بھارت کی جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت اس سے قبل 2002 اور 2013 میں جیت چکا ہے۔

جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑیوں نے جشن منایا، کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کی گراؤنڈ پر جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ان دونوں ستاروں نے اسٹمپ کے ساتھ ڈانڈیا پرفارم کرتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔ بھارتی کرکٹ شائقین اس ویڈیو کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

Last Updated : March 9, 2025 at 10:38 PM IST