سپر فور کا فائنل میچ سپر اوور میں ہوا ختم، بھارت اور سری لنکا کے درمیان دیکھنے کو ملا فائنل سے پہلے سنسنی خیز میچ
ایشیا کپ 2025 سپر فور کے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔


Published : September 27, 2025 at 9:38 AM IST
حیدرآباد: ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل دبئی میں کھیلا جانے والا بھارت اور سری لنکا کے درمیان سپر فور کا آخری میچ سپر اوور میں ختم ہوگیا۔ بھارت کے 202 رنز کے جواب میں سری لنکا بھی 202 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا اور میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔
ارشدیپ نے سپر اوور میں ہندوستان کے لیے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے دو بلے بازوں کوسل پریرا اور شاناکا کو 2 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس سے بھارت کو 3 رنز کا ہدف ملا جسے کپتان سوریا اور گل نے ہسرنگا کی پہلی گیند پر تین رنز بنا کر حاصل کر لیا۔
India cross the finish line in a nail-biter! ✌🏻
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 26, 2025
The 🇮🇳 bowlers showed their class & experience, forcing the game to a Super Over and pulling a win out of their hat 🎩 #INDvSL #DPWorldAsiaCup2025 #ACC pic.twitter.com/XvRAtqZhNs
یہ ٹائی ہوئے T20 انٹرنیشنلز میں ہندوستان کی چھٹی فتح ہے، جس میں پانچ فتوحات سپر اوور اور ایک باؤل آؤٹ کے ذریعے حاصل کی گئی فتح ہے۔
بھارت دو سو رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم
اس سے قبل بھارت نے ابھیشیک شرما کے 61، تلک کے 49، اور سیمسن کے 39 رنز کی بدولت 202 رنز بنائے۔ اس سے بھارت ایشیا کپ 2025 میں 200 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔ دوسری اننگ میں 203 کے جواب میں سری لنکا نے شاندار بلے بازی کی اور پتھون نسانکا کے 107، کوسل پریرا کے 85 اور آخر میں شاناکا کے 11 گیندوں پر 22 رنز کی بدولت سری لنکا نے 202 رنز بنا کر میچ برابر کر دیا۔ 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 107 رنز بنانے والے نسانکا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Surya dada ne poora kiya ek aur jeet ka wada 👏
— Sony LIV (@SonyLIV) September 26, 2025
Watch #DPWORLDASIACUP2025 - LIVE on #SonyLIV & #SonySportsNetwork TV Channels 📺#AsiaCup #INDvSL pic.twitter.com/v7oRcwzTat
From Rana to drama, Harshit forces a Super Over 😱
— Sony LIV (@SonyLIV) September 26, 2025
Watch #DPWORLDASIACUP2025 - LIVE on #SonyLIV & #SonySportsNetwork TV Channels 📺#AsiaCup #INDvSL pic.twitter.com/EQUEuwFgNF
فائنل میچ 28 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان
آخری اوور میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 12 رنز درکار تھے۔ لیکن ہرشیت رانا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انہیں 12 رنز بنانے سے روک دیا۔ آخری گیند پر تین رنز درکار تھے لیکن سری لنکا کے بلے باز صرف دو ہی بنا سکے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہوگا۔ بھارت نے پچھلے دونوں میچ جیتے ہیں۔

