چھیالیس سالہ گیند باز نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی، پانچ وکٹیں لے کر انجام دیا بڑا کارنامہ
عمران طاہر ٹی ٹوئنٹی میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے معمر ترین گیند باز بن گئے ہیں۔

Published : August 23, 2025 at 4:40 PM IST
جنوبی افریقہ کے اسٹار لیگ بریک اسپنر عمران طاہر نے 46 سال کی عمر میں کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لے کر کمال کر دیا ہے۔ طاہر اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل 2025) میں گیانا ایمیزون واریئرز کی کپتانی کر رہے ہیں۔
لیگ کے ایک میچ میں انہوں نے سنیچر کے روز نارتھ ساؤنڈ میں اینٹیگوا باربوڈا فالکنز کے خلاف ایک میڈن سمیت چار اوورز میں 21 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے کر T20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ عمران طاہر کی شاندار گیند بازی نے نہ صرف اپنی ٹیم کو 84 رنز کی شاندار فتح سے ہمکنار کیا بلکہ انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں کئی پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔
46 and still sprinting into new celebrations! Imran Tahir just doesn’t slow down 😎🔥#CPL25 pic.twitter.com/XyTD8Dc7qb
— Cricbuzz (@cricbuzz) August 19, 2025
46 سال کی عمر میں انجام دیا کارنامہ
46 سال 148 دن کی مجموعی عمر میں عمران طاہر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے معمر ترین گیند باز بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے عمر رسیدہ گیند باز کک آئی لینڈ کے توماکانوٹے ریتاوا ہیں جنہوں نے سنہ 2022 میں فجی کے خلاف 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس کے علاوہ عمران طاہر ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنانے والے معمر ترین کپتان بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ملاوی کے معظم علی بیگ کے پاس تھا جنہوں نے ستمبر سنہ 2004 میں کیمرون کے خلاف 22 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
All of Imran Tahir's T20 five-fers have come after he turned 37 🤌 pic.twitter.com/w3orbvycyW
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 23, 2025
پانچویں بار پانچ وکٹیں
عمران طاہر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے جس کے ساتھ وہ لستھ ملنگا، بھونیشور کمار، شاہین آفریدی اور شکیب الحسن کے ساتھ سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جب کہ صرف ڈیوڈ وی جے 402 میچوں پر محیط کریئر میں سات پانچ وکٹوں کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
عمران طاہر کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی
سنہ 2006 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے طاہر نے 435 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 19.66 کی اوسط سے 554 وکٹیں حاصل کیں۔ اب وہ مجموعی طور پر وکٹ لینے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور کھیل کی تاریخ کے کامیاب ترین گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔
مزید پڑھیں:
اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی: 1955 کا کارنامہ 2025 میں دہرایا گیا، 70 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا
محمد سراج نے تاریخ رقم کر دی، بمراہ کو چھوڑا پیچھے، کپل دیو کے کلب میں ہوئے شامل

