ETV Bharat / sports

کشمیر میں کرکٹ، محمد کیف نے عُمران ملِک سے متعلق کیا کچھ کہا - Mohammad Kaif Interview

محمد کیف نے 2002 میں لارڈز میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں کھیلی گئی اپنی پاری کو یادگار اور شاندار قرار دیا، جس میں انہوں نے سات نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا تھا۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 13, 2024, 9:22 PM IST

Updated : Sep 14, 2024, 4:24 PM IST

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی (Image: ETV Bharat)

سری نگر: سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف شاندار بلے بازی کے ساتھ ساتھ عمدہ فیلڈنگ کے لیے مشہور تھے۔ کیف لیجنڈز لیگ کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے سری نگر میں تھے۔ کیف نے اپنے کرکٹ کریئر، ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بانڈنگ جیسے موضوعات پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی (Video : ETV Bharat)

کیف، جن کے والد محمد طارق ایک فرسٹ کلاس کرکٹر تھے، نے اپنے کرکٹ کے سفر کا سہرا اپنے خاندان کو دیا۔ "انہوں نے کہا میں خوش قسمت تھا کہ میرے والد نے 17 سال تک 62 فرسٹ کلاس میچ اور رنجی کھیلے۔" کیف نے ای ٹی وی بھارت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "جب میں غلط شاٹ کھیلتا تو والد مجھ پر تنقید کرتے، لیکن مجھے اپنے والدین کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی اور حمایت ملی، جس کی وجہ سے مجھے ملک کے لیے کھیلنے اور میچ جیتنے میں مدد ملی۔"

محمد کیف نے 2002 میں لارڈز میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں کھیلی گئی اپنی پاری کو یادگار اور شاندار قرار دیا جس میں انہوں نے سات نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا تھا۔ اس میچ میں کیف اور یوراج کی شراکت داری سے ٹیم انڈیا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

محمد کیف نے کشمیر کے ابھرتے تیز گیندباز عمران ملک کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے عمران کو اسپیشل ٹیلنٹ قرار دیا۔ کیف نے کہا کہ 150 کلو میٹر کی رفتار سے گیند کرانا آسان نہیں ہوتا ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کیف کے علاوہ دیگر اسٹار کھلاڑی بھی موجود رہیں گے۔ اس دوران کیف نے کہا کہ ہر بھجن سنگھ اور سریش رینا جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔

Last Updated : Sep 14, 2024, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.