ETV Bharat / sports

کوہلی گمبھیر کا جھگڑا ختم، بی سی سی آئی نے ریلیز کی دونوں کی دلچسپ ویڈیو - Gambhir Kohli Video

بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے پہلے بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بلے باز ویراٹ کوہلی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو ریلیز کی ہے۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 18, 2024, 1:43 PM IST

gautam gambhir and virat kohli
کوہلی گمبھیر (IANS PHOTO)

حیدرآباد: کرکٹ میدان میں ایک دوسرے پر زبانی حملے کرنا اور اپنے ایکشن سے ایک دوسرے کو کچھ کہہ کر ہمشہ سرخیوں میں رہنے والے ویراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر موجودہ ہندوستانی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی کے درمیان خصوصی گفتگو کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ 19 منٹس پر مشتمل اس ویڈیو میں دونوں کرکٹرز آمنے سامنے بیٹھ کر دلچسپ بات کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

قاابل ذکر ہے کہ کوہلی کا گمبھیر کے ساتھ تعلق عالمی کرکٹ کے لیے کوئی راز نہیں ہے، وہ دونوں کھلاڑیوں ہمیشہ آپسی لڑائیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں چاہے وہ آئی پی ایل کے دوران ہو یا اس کے علاوہ،

لیکن اب جب کوچ راہل دراوڈ کے جانشین کے طور پر گوتم گمبھیر کو نامزد کیا گیا ہے تو دونوں کھلاڑیوں نے اپنے پرانے جھگڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور بی سی سی آئی نے ان کی آپسی گفتگو کا ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

بی سی سی آئی نے پہلے ایک منٹ 40 سیکنڈ کا ٹریلر بھی شیئر کیا، ویڈیو میں ان دونوں کو 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں تیسری وکٹ کے لیے 83 رنز کی میچ جیتنے والی شراکت کا ویڈیو دکھایا گیا ہے، اس سے پہلے کہ گمبھیر آسٹریلیا میں کوہلی کی 2014/15 کی شاندار سیریز کو یاد کرتے ہیں اور اس کا موازنہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2009 میں نیپئر میں ان کی 137 رنز کی اننگز سے کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک جھلک دکھاتے ہوئے ویراٹ کوہلی نے گمبھیر سے پوچھا کہ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کا مخالف کے ساتھ تھوڑا سا بھی کچھ ہوتا ہے تو کیا آپ کو کبھی ایسا لگتا ہے کہ اس سے آپ کا موڈ خراب ہوتا ہے اور آپ ممکنہ طور پر آؤٹ ہو سکتے ہیں؟

گوتم گمبھیر نے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ 'تم نے مجھ سے زیادہ بحث کی ہے۔ کوہلی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ جس کے بعد بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ آپ اس سوال کا مجھ سے بہتر جواب دے سکتے ہیں۔ ویراٹ کہتے ہیں، میں صرف تصدیق چاہتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ غلط ہے، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ کوئی کہے کہ ہاں، یہ صحیح طریقہ ہے۔

اس کے علاوہ بھی دونوں نے اپنے جھگڑے کے بارے میں بات کی۔ ویڈیو کے آخر میں ویراٹ کہتے ہیں، ہم نے بہت مسالا دیا ہے۔ گمبھیر بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔ واضح رہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا 19 اگست کو چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش سے پہلا ٹیسٹ کے کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میں نے پہلی دفعہ سچن کو ناخوش ہوتے اس وقت دیکھا جب راہل دراوڈ نے اننگز ڈکلیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.