ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹیم انڈیا کے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے پر ٹیم انڈیا 3 میچوں کی ون ڈے سیریز اور اتنی ہی تعداد میں ٹی ٹیوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔ تمام میچز دو مقامات میرپور اور چٹاگانگ پر کھیلے جائیں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 17 اگست سے 31 اگست تک پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے دورے پر ہوگی۔
ہندوستان کے بنگلہ دیش کے دورے کا شیڈول
وائٹ بال سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ بنگلہ دیش 17 اگست سے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز سے شروع ہوگا۔ پہلا اور دوسرا ون ڈے بالترتیب 17 اگست اور 20 اگست کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں تیسرے ون ڈے کے لیے چٹاگانگ جائیں گی جہاں ون ڈے سیریز کا آخری میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز 26 اگست سے شروع ہوگی
دونوں ممالک کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 26 اگست سے ہوگا۔جب چٹاگانگ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچز کے لیے ایک بار پھر میرپور واپس آئیں گی جہاں دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بالترتیب 29 اگست اور 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستان کے بنگلہ دیش کے دورے کا مکمل شیڈول:-
بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا شیڈول
پہلا ون ڈے - 17 اگست (میرپور)
دوسرا ون ڈے - 20 اگست (میرپور)
تیسرا ون ڈے - 23 اگست (چٹوگرام)
بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش 3 میچوں کی ٹی ٹیوئنٹی سیریز کا شیڈول
پہلا ٹی ٹیوئنٹی - 26 اگست (چٹوگرام)
دوسرا ٹی ٹیوئنٹی - 29 اگست (میرپور)
تیسرا ٹی ٹیوئنٹی- 31 اگست (میرپور)