ETV Bharat / sports

افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو دی شکست - Afghanistan defeated South Africa

شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جب جنوبی افریقہ کو افغانستان سے چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 19, 2024, 3:51 PM IST

Afghanistan defeated South Africa for the first time in the history of international cricket
افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو دی شکست (ANI PHOTO)

شارجہ: افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے 18 ستمبر کو شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوگیا جب اس کے سات وکٹیں محض 36 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن ویان مولڈر کی 52 رنز کی بدولت افریقہ 33.3 اوورز میں 106 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے چار، غضنفر نے تین اور راشد خان نے دو وکٹ حاصل کیے۔ چھوٹے سے ہدف کو افغانستان نے 26 اوورز میں چار وکٹ کھو کر حاصل کرلیا اور اپنے ملک کو تاریخی جیت درج کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زائی نے 25 رنز اور گلبدین نائب 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

جنوبی افریقہ افغانستان کے پہلے ونڈے میچ میں ریکارڈ

  • افغانستان نے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دی۔
  • ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف 144 گیندیں باقی رکھنے کے لحاظ سے یہ افغانستان تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔
  • یہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ون ڈے میں سب سے کم میچ کا سکور تھا۔
  • جنوبی افریقہ کا ون ڈے کی تاریخ کا سب سے کم پاور پلے اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کے ساتھ دھوکہ ہوا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.