ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہم اس بھارت کے ساتھ نہیں ہیں جہاں زبردستی مذہبی تبدیلیاں کرائی جاتی ہیں: فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah Targets Modi

شوپیاں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مودی حکومت اور انجینئر رشید پر جم کر تنقید کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 8:02 PM IST

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ (Etv Bharat)
ہم اس بھارت کے ساتھ نہیں ہیں جہاں زبردستی مذہبی تبدیلیاں کرائی جاتی ہیں: فاروق عبداللہ (Etv Bharat)

شوپیاں: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شوپیاں میں ایک اہم عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید کو مرکز کا ایجنٹ قرار دیا. انہوں نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر داخلہ احمد آباد میں بیٹھے تھے اور انہیں یہ خبر نہیں تھی کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔" وزیر اعظم کی حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا، "وزیر اعظم کہتے ہیں کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔ میں اس اسٹیج سے وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ مسلمان کسی کا منگل سوتر نہیں چراتے، وہ ایمان دار اور قانون کے پابند ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا، "ہم اس بھارت کے ساتھ نہیں ہیں جہاں زبردستی مذہبی تبدیلیاں اور دوسرے ظالمانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، یہاں تک کہ پورے بھارت کو لوٹا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ، بھارت کا مقصد کبھی یہ نہیں تھا کہ آپس میں لڑائیاں شروع کی جائیں۔ "ہم اس بھارت کو قبول نہیں کریں گے جہاں مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتا جائے، یہاں تک کہ بلڈوزروں کا استعمال کر کے اسلامی اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے کہا، "اگر ہم یہاں ایک خوشحال بھارت چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی اتحاد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.