ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں مرکز میں ایک بڑی پارٹی کی اور حمایت کی ضرورت ہے - Assembly election 2024

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین سید عبدالباری اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات بہتر بنانے کے لئے ہمکو مرکز میں مضبوط پارٹی چاہئے جو ہمارے مسائل حل کر سکتی ہے۔ اس کے لئے انڈیا اتحاد ہی ہمارا سہارا ہے، اس لئے ہم سب کو وادی میں بہتر صورت حال کے لئے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 5:47 PM IST

مرکز میں ایک بڑی پارٹی کی اور حمایت کی ضرورت: اندرابی
مرکز میں ایک بڑی پارٹی کی اور حمایت کی ضرورت: اندرابی (Etv Bharat)

پلوامہ (جموں و کشمیر): پلوامہ میں ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کاؤنسل کے چیئر مین سید عبدالباری اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے مرکز میں ایک بڑی طاقت اور حمایت کی ضرورت ہے اور انڈیا اتحاد ہی واحد سہارا ہے جو یہ کام کرسکتی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے مستعفی ہوکر نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے سید عبدالباری اندرابی نے پلوامہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کی۔

اس سے پہلے سید عبدالباری اندرابی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ پی ڈی پی پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ضلع پلوامہ کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کے بعد ضلع پی ڈی پی ٹیم میں سیاسی عدم استحکام پایا گیا جس کے بعد انہوں نے پی ڈی پی کے ضلع صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سید عبدالباری اندرابی نے پریس کے دوران کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک سیاسی پلیٹ فارم ملا ہے۔ جو جموں و کشمیر کے مسائل کو حل کر سکتا ہے اور وہ نیشنل کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں مناسب تعاون کے بغیر جموں و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور انڈیا اتحاد ہی واحد سہارا بچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کا سب سے اہم ستون ہے اور لوگوں کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے نیشنل کانفرنس کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی کموں و کشمیر میں لہر ہے اور امید ہے کہ ہماری پارٹی جیت حاصل کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.