ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محبوبہ مفتی رکن پارلیمنٹ نہیں، وقف پر ان کی تنقید بے معنی: وقف چیئرپرسن - WAQF ACT ROW

درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف ایکٹ پورے ملک میں نافذ ہو چکا ہے اور اس پر تنقید بے جا اور بے معنی ہے۔

ا
ڈاکٹر درخشاں اندرابی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 10, 2025 at 2:25 PM IST

2 Min Read
محبوبہ مفتی رکن پارلیمنٹ نہیں، وقف پر ان کی تنقید بے معنی: وقف چیئرپرسن (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (فردوس تانترے) : جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وقف ایکٹ معاملے پر جموں کشمیر کے سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقف بل پارلیمنٹ سے منظور ہو کر صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد قانونی طور پر پورے ملک میں نافذ ہو چکا ہے، اور اس پر اپوزیشن کی تنقید بے جا اور بے معنی ہے۔

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا: ’’سیاسی لیڈران اس معاملے میں کیا کہتے ہیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ وقف ایکٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بھاری اکثریت سے پاس ہوا اور صدر جمہوریہ نے بھی اس پر دستخط کیے، اس لیے اب یہ پورے ملک میں نافذ العمل ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اندرابی نے کہا: ’’محبوبہ مفتی نہ تو رکن پارلیمنٹ ہے اور نہ ہی جموں کشمیر اسمبلی میں ان کی نمائندگی، ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب جموں و کشمیر میں وقف بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، تب بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن آج اس کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے۔ انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر وقف بورڈ آج پورے ملک کے لیے ایک مثال بن چکا ہے اور پارلیمنٹ میں اس کی مثال دی جا رہی ہے۔‘‘

اندرابی کے مطابق کچھ لوگوں نے وقف کو اپنی جاگیر بنا رکھا تھا، اس لیے وہی لوگ سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق: ’’جو گناہگار ہوں گے، وہی سب سے زیادہ شور کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پچھلے تین برسوں سے وقف بورڈ کی کارکردگی کی ملک بھر میں ستائش ہو رہی ہے، اور ترمیمی بل کے بعد ملک بھر کے وقف بورڈز اسی طرز پر کام کریں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے وقف ایکٹ پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’اپوزیشن کا کام صرف نقص نکالنا ہے، لیکن یہ قانون پارلیمنٹ نے بنایا ہے اور ملک میں نافذ ہو چکا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

نئے وقف قانون کو جموں کشمیر کی حکمراں جماعت اور پی ڈی پی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گی

ہنگامہ، دھکا مکی: جموں کشمیر اسمبلی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.