پلوامہ: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور انتحابی مہم بھی ایک روز بعد بند ہونے کو ہے۔ جس کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی مہم تیز کردی ہے جبکہ پارٹی کے سربراہ بھی اپنے امیدوارں کی انتحابی مہم میں شرکت کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں آج نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے راجپورہ حلقہ کے امیدوار غلام محیدالدین میر کی انتحابی مہم میں شرکت کی۔ اس دوران پارٹی نے ضلع کے قصبہیار علاقے میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا تھا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس کنونشن سے عمر عبداللہ کے ساتھ ساتھ غلام محیدالدین میر نے خطاب کیا، انہوں نے پارٹی کے منشور کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے 18 ستمبر کو ان کے حق میں ووٹ دیں۔ اس سلسلے میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری عروج پر ہے جس کی ذمہ دار بی جی پی سرکار ہے۔
انہوں نے کہا ہر کوئی سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار یا ملک کے وزیر اعظم بھی نیشنل کانفرنس پر تنقید کر رہے ہیں، ہم اس تنقید کا جواب ہم 8 اکتوبر کو دیں گے۔ اس سلسلے میں عمر عبداللہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں کئی نئی پارٹیاں وجود میں لائی تھی نیشنل کانفرنس سے مقابلہ کرنے کے لئے لیکن پارلیمانی انتخابات میں ہی مرکزی سرکار کو عوام نے اس کا خواب دیا۔