ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ انکاونٹر جاری، مزید دو عسکریت پسند ہلاک - KISHTWAR ENCOUNTER CONTINUES

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے، انکاونٹر میں اب تک 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

کشتواڑ انکاونٹر جاری، مزید دو عسکریت پسند ہلاک
کشتواڑ انکاونٹر جاری، مزید دو عسکریت پسند ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 12, 2025 at 9:32 AM IST

2 Min Read

جموں: ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں جاری آپریشن میں مزید دو پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے ہیں جہاں کل انکاونٹر کے دوران ایک جنگجو مارا گیا تھا۔ علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں ایک ایم 4 کاربائن اور ایک اے کے 47 رائفل شامل ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق کومبنگ آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ کشتواڑ انکاونٹر میں اب تک مجموعی طور پر 3 عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔ چھاترو میں جاری آپریشنز میں خراب و ناسازگار موسم کے باوجود بھارتی فوج نے مزید دو پاکستانی عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ آخری اطلاع ملنے تک انکاونٹر جاری ہے۔

علاقے میں 9 اپریل سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری تھی جبکہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاش کےلئے بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کے خلاف پولیس اور فوج کی جانب سے بڑے پیمانہ پر مشترکہ کاروائی کی جارہی ہے۔

یحہ بھی پڑھیں: کشتواڑ انکاؤنٹرمیں ایک عسکریت پسند ہلاک، آپریشن جاری - MILITANT KILLED IN KISHTWAR

واضح رہے کہ صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں چھاترو علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں گذشتہ روز ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا جبکہ آج مزید دو جنگجوؤں ہلاک ہوگئے۔فوج کے 16 کور کے ترجمان نے بتایا کہ مخصوص انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر 9 اپریل کو پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چھاترو جنگلات میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.